ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے ممبئی میں جدید ترین اسکل سینٹر قائم کرنے کے لیے بی ایم سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


نئی پہل میں ہنر مند تربیت یافتہ افراد کے لیے 75 فیصد روزگار کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ  سی آئی آئی شراکت دار

اس اقدام کا مقصد آنے والے سال میں مختلف شعبوں میں ملازمت کے 1 لاکھ مواقع پیدا کرنا ہے: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

پانچ سومستفید افراد کے پہلے بیچ کو ملازمت کی پیشکشیں موصول ہوئیں

Posted On: 07 OCT 2024 8:21PM by PIB Delhi

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام ایک تاریخی پہل میں، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ساتھ کاندیوالی ممبئی میں ایک جدید اسکل سنٹر کا افتتاح کرنے کے لیے شراکت کی ہے۔

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر باضابطہ دستخط آج مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کی موجودگی میں ہوئے، جس سے ممبئی کی افرادی قوت کے لیے ہنر مندی کے منظر نامے کو ایک نمایاں فروغ ملا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-07at8.22.04PMGJDD.jpeg

 

اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے اپنے خطاب میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’یہ مہارت کی ترقی کا مرکزانتہائی افتخارکے ساتھ ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندرمودی جی کے لیے وقف ہے، جن کا ایک ہنر مند اور خود کفیل ہندوستان کا وژن ہمیں مسلسل ترغیب دیتا ہے۔اپنے آغاز کے صرف چھ دنوں کے اندر،مذکورہ مرکز نے پہلے ہی 700 افراد کے لیے روزگار کی سہولت فراہم کی ہے جو اس کے فوری اثرات اور اس میں موجود صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آنے والے سال کے دوران مختلف شعبوں میں 1 لاکھ امیدواروں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی امید ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے ہنر مند مزدوروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو حل کرنے میں مرکز کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ نوجوانوں کو تیزی سے ترقی پذیر روزگار کے بازار کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہنر سے آراستہ کرے گا۔’’صنعت کے رہنماؤں اور تربیتی پروگراموں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے کر، یہ مرکز تعلیم اور حقیقی دنیا کے روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے، جو نوجوانوں کی ترقی اور انہیں آج کے مسابقتی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہے۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-07at8.22.05PM9Z4W.jpeg

 

اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر، مہاراشٹر، منگل پربھات لودھا نے مذکورہ مرکز کی تیزی سے تکمیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہم نے یہ سہولت صرف 44 دنوں کے اندر قائم کی ہے، یہ ایک زبردست کامیابی ہے جو ممبئی اور اس کے آس پاس کے ہزاروں لوگوں کو مواقع فراہم کرے گی۔ یہ جدید ترین مرکز موثر قیادت کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر سے افراد کو راغب کرے گا۔

این ایس ڈی سی کے ایگزیکٹو نائب صدر اجے کمار رینا نے اس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی: آج کا دن ہندوستان کے عالمی ہنر کا دارالحکومت بننے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے تصور کیا تھا۔بی ایم سی ، این ایس ڈی سی اور سی آئی آئی کے درمیان یہ شراکت داری پیشہ ورانہ امنگوں اور وسیع تر اقتصادی اہداف کے ساتھ مواقع کو ہم آہنگ کرکے ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-07at8.21.34PM3MNT.jpeg

 

واضح ہو کہ اکورلی گاؤں، کاندیولی ایسٹ میں نئے قائم کردہ پیشہ ورانہ تربیتی ادارے میں ایک جدید جی+ 5عمارت ہے جس کا رقبہ 3440.68 مربع میٹر ہے۔ ابتدائی طور پر، سینٹر ہائی ڈیمانڈ کے شعبوں میں پانچ خصوصی مختصر مدتی کورسز پیش کرے گا، جن میں فیشن ٹیکنالوجی، اے سی اور ریفریجریشن، گیمنگ اور اینیمیشن، فوری سروس ریستوراں، اور ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔ یہ مرکز صنعت کے تاثرات اور افرادی قوت کی ابھرتی ہوئی ضروریات کی بنیاد پر اپنے کورس کی پیشکشوں کو اپنانے کے لیے تیار ہے۔

اس اقدام کی ایک اہم خصوصیت روزگار کے نتائج کے لیے اس کی وابستگی ہے، جس میں صنعتی شراکت داروں جیسے سی آئی آئی، این اے ایس ایس سی او ایم، اور مختلف سیکٹر سکل کونسلز معمولی قیمتوں پر تربیت فراہم کرتے ہیں۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے اس سہولت کو جدید لیبز سے لیس کیا ہے اور کامیاب امیدواروں کے بعد تربیت کے بعد کم از کم 75 فیصد روزگار کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔ تقریب میں 20 امیدواروں کو آفر لیٹرز کی تقسیم کا بھی مشاہدہ کیا گیا، جو 500 مستفید ہونے والوں کے پہلے بیچ کی نمائندگی کرتے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-07at8.22.07PMYF03.jpeg

 

سی آئی آئی کے سنٹر آف ایکسی لینس آن ایمپلائمنٹ اینڈ لائی ہُوڈ اور سی آئی آئی گرین بزنس سنٹر کی رہنمائی میں کام کرنے والا یہ مرکز تربیت کی مطابقت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گا۔این ایس ڈی سی تربیت کی تکمیل اور روزگار کی شرح کو ٹریک کرنے کے لیے بی ایم سی کو دو سالہ رپورٹ فراہم کرے گا، عالمی معیار کے سیکھنے کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام آپریشنل پہلوؤں کا انتظام کرے گا۔

یہ تعاون ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے، ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی اور عالمی مسابقت میں حصہ ڈالنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

********

ش ح ۔  ح ن  ۔م ش

U. No.1003



(Release ID: 2063083) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Marathi