وزارت دفاع
سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا
Posted On:
07 OCT 2024 5:24PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی ای ایس ڈبلیو)،2 سے 31 اکتوبر 2024 کے درمیان ' زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم' (ایس سی ڈی پی ایم 4.0) کے تحت متعدد اقدامات کر رہاہے۔ محکمہ آل انڈیا مہم چلا رہا ہے۔ جس میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جن میں سب سے زیادہ عوامی انٹرفیس رکھنے والے دور دراز کے دفاتر جیسے مختلف ضلع سینک بورڈز، سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم(ای سی ایچ ایس) پولی کلینکس اور زونل ری سیٹلمنٹ دفاترشامل ہیں۔ اس نے 250 سے زیادہ فائلوں کی نشاندہی کی ہے جن کا جائزہ لے کر ختم کیا جائے گا۔
تسلیم شدہ سابق فوجیوں کی انجمنیں بھی مختلف سرگرمیوں جیسے سوچھتا ریلی، سنگل یوز پلاسٹک کو کم سے کم کرنے، گاؤں کے عام جگہوں کی صفائی وغیرہ کے ذریعے مختلف مقامات پر صفائی مہم چلا رہی ہیں۔ مہم کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو نوازا بھی جا رہا ہے۔
مہم کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ، سابق فوجیوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندرا کے ذریعہ 17 ستمبر 2024 کو تمام منسلک دفاتر کے سربراہوں اورمحکمے کے عہدیداران کو 'سوچھتا عہد' دلاکر ہوا۔انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے گریز کریں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ اپنی کمیونٹیز میں کچرے کو ماخذ پر الگ کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔
خصوصی مہم 4.0 کے فوکس ایریاز میں التواء کو دور کرنا اور صفائی کو بہتر بنانا، ریکارڈ کا بہتر انتظام، کام کی استعداد کار میں بہتری، اور شفافیت میں اضافہ شامل ہیں۔ دستاویزات اور فائلوں کی بہترین رکھ رکھاؤ اور فرسودہ دستاویزات سے چھٹکارا پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مہم محکمہ کے روزمرہ کے کام میں سوچھتا کو ایک عادت کے طور پر ادارہ جاتی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
*****
ش ح۔ ا ک۔ ج
Uno-973
(Release ID: 2062919)
Visitor Counter : 38