مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو نے ’میل اور پارسل کے دن‘ کے موقع پر  نیشنل پوسٹل ویک ’کسٹمر میٹ‘ کا افتتاح کیا


سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی خطوط کی اہمیت باقی ہے : پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو

مقامی کاروباریوں کو عالمی منڈی سے جوڑنے میں ’ڈاک گھر نریات  کیندر ‘ کلیدی کردار ادا کررہے  ہیں : پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو

بھارتی ڈاکٹ نے میل اور پارسل کے شعبے میں اختراعی اقدامات کیے ہیں : پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو

Posted On: 07 OCT 2024 2:46PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک جدید خدمات اور نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپنی خدمات کے افق کو مسلسل بڑھا تے ہوئے  ملک کے آخری میل تک پہنچ رہا ہے۔ موبائل، ای میل اور سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی خطوط کی اپنی اہمیت برقرار ہے۔ اہم دستاویزات بشمول حکومت اور عدالت سے متعلق خطوط، آدھار کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ، پین کارڈ، بینک کی چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ آج بھی ڈاک خانوں کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔ شمالی گجرات خطے کے پوسٹ ماسٹر جنرل، جناب  کرشن کمار یادو نے ان خیالات کا اظہار 'قومی پوسٹل ہفتہ' کا افتتاح کرتے ہوئے اور احمد آباد کے شاہی باغ میں واقع علاقائی پی ایم جی دفتر میں ’میل اینڈ پارسل ڈے‘ پر منعقدہ ’کسٹمر میٹ‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پوسٹل سروسز محترمہ میتا کے شاہ نے بھی پوسٹل سروسز کے بارے میں بتایا اور مختلف برآمد کنندگان کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/04WNO1.jpeg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے کہا کہ محکمہ ڈاک میل اور پارسل خدمات کے میدان میں متعدد اختراعات کو اپنا رہا ہے ۔ انڈیا پوسٹ مختلف کاروباری شعبوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی خدمات  جیسے کہ اسپیڈ پوسٹ، بزنس پارسل، ڈاک گھر نریات کیندر ، بزنس پوسٹ، میڈیا پوسٹ، بل میل سروس، ریٹیل پوسٹ، لاجسٹک پوسٹ، ڈائریکٹ پوسٹ، ای -پوسٹ، ای پیمنٹ، آدھار خدمات، اور پاسپورٹ خدمات کاایک وسیع دائرہ پیش کرتا ہے۔  ڈاک گھر کے ذریعے تجارتی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے برآمد کنندگان کے لیے ایک ون اسٹاپ حل کے طور پر ڈاک گھر نریات کیندر (ڈی این کے) قائم کیے جا رہے ہیں۔ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) ، جغرافیائی شناخت (جی آئی) ، اور ایم ایس ایم ایز کے پروڈکٹس ڈاک گھر نریات کیندر کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں، جس سے’’وکل فار لوکل‘‘ اور ’’ آتم نربھر بھارت‘‘کے تصورات کو تقویت مل رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/026RI5.jpeg

پوسٹ ماسٹر جنرل، جناب کرشن کمار یادو نے مقامی کاروباریوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے میں پوسٹل نیٹ ورک کی آسانی اور کارکردگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیڈ پوسٹ اور بزنس پارسل کی چھٹنی اور تقسیم کے لیے خصوصی چھٹنی کے مرکز اور نوڈل ڈیلیوری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ای- کامرس مصنوعات کے لیے کیش آن ڈیلیوری سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مین موبائل ایپلیکیشن(پی ایم اے) کے ذریعے پوسٹل آئٹمز کی ڈیلیوری اسٹیٹس کو بروقت  اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ آن لائن ٹریک اینڈ ٹریس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ڈاک اور پارسل کی تیزی سے ترسیل کے لیے محکمہ ڈاک نے ایک نئی ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی ہے۔ انڈیا پوسٹ اور انڈین ریلویز نے مشترکہ طور پر ’ریل پوسٹ گتی شکتی ایکسپریس کارگو سروس‘کو ایک مشترکہ پارسل پروڈکٹ کے طور پر شروع کیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ آفس میں کلک اینڈ بک سروس، پارسل پیکیجنگ یونٹس اورکیوآر کوڈز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کا بھی ذکر کیا۔ پی ایم جی جناب کے کے یادو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میل کی فوری ترسیل کے لیے شاہی باغ، احمد آباد میں فارن پوسٹ آفس اور سورت میں انٹرنیشنل بزنس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ موقع پر کسٹم کلیئرنس دستیاب ہے۔ بین الاقوامی پارسل سروس دنیا بھر میں اس کے دائرہ کارمیں آنے والے  200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/014ZOT.jpeg

اس پروگرام کی نظامت مارکیٹنگ ایگزیکٹو جناب چرایو ویاس  نے کی جب کہ  اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ایم ایم شیخ نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب رتول گاندھی نے اظہار تشکر کیا ۔ اسی طرح پروگرام کی آگے کی کارروائی  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب  رویندر پرمار نے انجام دی ، اور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن انسپکٹر جناب بھاوین پرجاپتی نے پیش کی۔

اس موقع پر پوسٹل سروسز کی ڈائریکٹر محترمہ میتا کے شاہ، احمد آباد سٹی ڈویژن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ جناب گووند شرما، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جناب وی ایم ووہرا، ڈپٹی چیف پوسٹ ماسٹر جی پی او جناب الپیش شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ایم ایم شیخ، جناب  رتول گاندھی، محترمہ منجولا پٹیل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب رویندر پرمار، جناب رونک شاہ، انسپکٹر پوسٹس جناب بھاوین پرجاپتی، جناب یوگیندر راٹھوڑ، مارکیٹنگ ایگزیکٹو جناب کھیم چند راٹھوڈ، جناب دیپال مہتا کے ساتھ شمالی گجرات خطے کے متعدد افسران، احمد آباد، اور مختلف کارپوریٹ اداروں اور محکموں کے نمائندے موجود تھے۔

***

ش ح۔ک ا۔ ج ا

 (U: 972)



(Release ID: 2062881) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Manipuri , Gujarati , Tamil