وزارت دفاع
خود انحصاری کے لیے دیسی دفاعی اختراعات: رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ ڈیف کنیکٹ 4.0 کا افتتاح کریں گے
Posted On:
06 OCT 2024 5:12PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، 07 اکتوبر 2024 کو، مانیک شا سینٹر، دہلی کینٹ میں ڈیف کنیکٹ(دفاعی رابطہ) 4.0 کا افتتاح کریں گے، جو دیسی اختراع کو آگے بڑھانے اور ملک کے بڑھتے ہوئے دفاعی ماحولیاتی نظام کا جشن منانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس تقریب کا اہتمام دفاعی اختراع سے متعلق تنظیم انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس(آئی ڈیکس-ڈی آئی او) کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جو وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت آتی ہے۔
ڈیف کنیکٹ 4.0 ہندوستان کی دفاعی جدت طرازی کے سفر میں ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں مسلح افواج، دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یوز)، صنعت کے رہنماؤں، اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز، اکیڈمیا، انکیوبیٹرز، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کیاجاتا ہے۔
تقریب میں ٹیکنالوجی سے متعلق ایک دلچسپ شو پیش کیا جائے گا، جس میں آئی ڈیکس کے اختراع کاروں کو ان کی جدید ترین ٹیکنالوجیز، جدید صلاحیتوں اور بالکل جدید مصنوعات کی نمائش کا ایک منفرد موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس شوکیس کو متعلقین کے متنوع سامعین کو شامل کرنے، تعاون کو فروغ دینے اور مکالمے کو تیز کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدت کو آگے بڑھاتا ہے۔
ڈیف کنیکٹ 4.0 کے دوران وزیردفاع انڈسٹری کے رہنماؤں اور قدآور دفاعی شخصیات کے ساتھ آپسی تبادلہ خیال کے سیشنز منعقد کرنے کے علاوہ کچھ اعلانات کریں گے اور کچھ چیزوں کی شروعات بھی کریں گے ۔اس تقریب میں حالیہ بجٹ کے اعلانات، دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم اقدامات اور سیمی کنڈکٹر کےشعبے میں تازہ ترین اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک بھرپورسیشن بھی منعقد ہوگا۔
آج تک، آئی ڈیکس نے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنجز کے 11 ایڈیشن منعقد کیے ہیں جس کے لئے 9,000 سے زیادہ درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں ۔ یہ فی الحال اہم پروجیکٹوں پر 450 سے زیادہ اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ایز کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا، آئی ڈیکس دفاعی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں مختلف متعلقین کے لیے ایک متحد ہ پلیٹ فارم فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، جو 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو عبور کرنےمیں اچھاخاصا رول نبھاتا ہے۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:943 )
(Release ID: 2062651)
Visitor Counter : 45