وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واشم، مہاراشٹر میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کی مالیت کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مویشیوں کے فائدے کے لیے مویشی پروری کے محکمے کے دو پروگراموں – ’انڈیجینس سیکس سارٹیڈ سیمین‘ اور ’یونیفائیڈ جینومک چپ‘ کا آغاز کیا: جناب راجیو رنجن سنگھ

کاشتکاروں کو 250 روپے میں سیکس سارٹیڈ سیمین دستیاب ہوگا: جناب راجیو رنجن سنگھ

گزشتہ نو سالوں میں دودھ کی پیداوار میں 57.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے: مرکزی وزیر

Posted On: 05 OCT 2024 6:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے واشم میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے مویشیوں کے لیے یونیفائیڈ جینومک چپ اور انڈیجینس سیکس سارٹیڈ سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مویشی پروری کے محکمے کے دو پروگراموں – انڈیجینس سیکس سارٹیڈ سیمین اور یونیفائیڈ جینومک چپ کا آغاز کیا۔ سیکس سارٹیڈ سیمین نسل کی بہتری میں بہت کارآمد ہے اور اب تک اسے ملٹی نیشنل کمپنیاں تیار کرتی تھیں۔ اس کی قیمت 800 روپے تھی جو کسانوں کو مناسب قیمت پر دستیاب نہیں تھی۔ وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ پہل کے تحت، مویشی پروری کے محکمے کے تحت نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ نے 250 روپے کی مالیت کی سیکس سارٹیڈ سیمین کا ایجاد کیا ہے، جس کا آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افتتاح کیا۔ اب یہ سیکس سارٹیڈ سیمین کسانوں کو 250 روپے میں دستیاب ہوگی جس سے مویشیوں کی نسل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ جینومک چپ ڈی این اے پر مبنی ہے جو مویشیوں کی جینیاتی بہتری میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔ پوری دنیا یعنی امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے مویشیوں میں جینیاتی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جینومک چپ مویشیوں کی جینیاتی بہتری کی سمت میں کارگر ہوگی جو بالآخر کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم جناب مودی نے گائے کے لیے کاؤ چپ اور بھینسوں کے لیے مہیش چپ کا بھی افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں گزشتہ 9 سالوں میں ہمارا ملک دودھ کی پیداوار کے میدان میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان میں دودھ کی پیداوار میں 57.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ آج دنیا میں دودھ کی پیداوار میں سالانہ دو فیصد کی شرح سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ ہندوستان میں دودھ کی پیداوار میں سالانہ 6 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راشٹریہ گوکل مشن کا نتیجہ ہے کہ آج ہم دنیا میں دودھ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جناب سنگھ نے مویشی پروری کے محکمے کی دو اسکیموں کا افتتاح کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 930


(Release ID: 2062478) Visitor Counter : 35