وزارت دفاع
افتتاحیہ
مالابار- 2024
بھارت کی میزبانی میں بحری مشق، مالابار 08 اکتوبر کو وشاکھاپٹنم میں شروع ہو رہی ہے
بحری مشق میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شرکت کریں گے
Posted On:
05 OCT 2024 1:12PM by PIB Delhi
بحری مشق مالابار08 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2024 تک منعقد ہونے والی ہے، جس کا آغاز وشاکھاپٹنم میں ہاربر فیز سے ہوگا، جس کے بعد سمندری مرحلہ ہوگا۔ ہندوستان کی میزبانی میں، اس سال کی مشق میں آسٹریلیا، جاپان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی شرکت ہونے والی ہے۔
مالابارمشق کا آغاز 1992 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان ایک دو طرفہ بحری مشق کے طور پر ہوا تھا،جو ایک اہم کثیرالجہتی ایونٹ میں تبدیل ہوا ہے اورجس کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، اور بحر ہند اور ہند بحرالکاہل کے خطے میں مشترکہ سمندری چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
اس مشق میں ہندوستانی بحریہ کے مختلف پلیٹ فارمز بشمول گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، کثیر المقاصد فریگیٹس، آبدوزیں، فکسڈ ونگ ایم آر، لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔ جہاں آسٹریلیا اپنے ایم ایچ -60 آر ہیلی کاپٹر اور پی 8 میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ ایچ ایم اے ایس اسٹورٹ، انزیک کلاس فریگیٹ تعینات کرے گا، وہیں ریاستہائے متحدہ کی بحریہ یو ایس ایس دے وے ، ایک ارلیگھ بورکے کلاس ڈسٹرائر کو اپنے لازمی ہیلی کاپٹر اور پی 8میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ میدان میں اتارے گی۔ جاپان جے ایس ارائک کے ساتھ مشق میں شامل ہو گا، جو ایک مراسمی کلاس ڈسٹروائر ہے۔ مشق میں چاروں ممالک کی خصوصی فورسز بھی حصہ لیں گی۔
مالابار 2024 ،تعاون اور کارروایئوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای) کے ذریعے خصوصی آپریشنز، سطح، فضائی اور اینٹی سب میرین وارفیئر پر بات چیت شامل ہے۔ سمندری حدود میں حالات سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانے پر زور دینے کے ساتھ، پیچیدہ میری ٹائم آپریشنز جیسے اینٹی سب میرین وارفیئر، سطحی جنگ، اور فضائی دفاعی مشقیں سمندر میں کی جائیں گی۔
ہاربر فیز کے دوران 9 اکتوبر 2024 کو معزز مہمانوں کے دن کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے دوران چاروں ممالک کے وفود کی میزبانی مشرقی بحریہ کی کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکرکریں گے۔ اس مشق میں ہاربر مرحلے کے حصے کے طور پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی پیش کی جائے گی، جس کی صدارت تمام شریک ممالک کے وفود کے سربراہان کریں گے۔
مالابار 2024 میں ، اب تک کے تمام ایڈیشنز کا سب سے جامع ورژن ہونے کی امید ہے، جس میں پیچیدہ آپریشنل منظرنامے شامل ہیں۔
**********
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ت
U - 911
(Release ID: 2062362)
Visitor Counter : 37