عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بہتر نظامِ حکومت سے متعلق قومی مرکز  نے کنگڈم آف کمبوڈیا کے سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس سے متعلق چھٹا تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کیا


پروگرام میں وزارت اقتصادیات و مالیات   اور وزارت برائےصنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے  39 سینئر اور درمیانہ درجے کے سرکاری ملازمین نے شرکت کی

Posted On: 05 OCT 2024 10:14AM by PIB Delhi

بہتر نظامِ حکومت سے متعلق قومی مرکز  (این سی جی جی) نے جمعہ کو نئی دہلی میں کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس کے بارے میں چھٹا تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام کو پہنچایا۔ 2 ہفتے کے پروگرام کا اہتمام 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2024 تک وزارت خارجہ     (ایم ای اے) کے تعاون سے کیا گیا تھا اور اس میں کمبوڈیا کے 39 سینئر اور درمیانہ درجے کے سرکاری ملازمین نے شرکت کی ، جنہوں  نے  وزارت اقتصادیات و مالیات اور صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کی وزارت کی نمائندگی کی۔ ۔ پروگرام میں شامل افسران جوائنٹ سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری، ڈائریکٹراور  انڈر سیکریٹری جیسے عہدوں پر فائز ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZYDV.jpg

اختتامی اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی اور  جناب وی سری نواس، اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)، حکومت ہند  کےسکریٹری نے کی۔ اپنے اختتامی خطاب میں، انہوں نے ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز ایک جیسے ہیں جبکہ سائنس اور ٹکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دونوں ممالک کی طرف سے تصور کردہ ترقی کے ویژن کے شعبے میں پیشرفت بھی ایک جیسی ہے ۔ آدھار جیسے تبدیلی کے اقدامات کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، جس نے سبسڈی کی منتقلی میں انقلاب برپا کیا ہے، انہوں نے جامع حکومت اور حکومتی اصلاحات کو ترجیح دینے کے ہندوستان کے ویژن پر روشنی ڈالی، جو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، تاکہ شہریوں کو حکومت کے قریب لایا جا سکے۔ انہوں نےایک تفصیلی خاکہ پیش کیا  جس کا مقصد ڈیجیٹل طور پر بااختیار شہریوں اور تکنیکی  طور تبدیل شدہ اداروں  کے بنیادپر زور  دیاجس کے نتیجے میں قوم  کی بہتر تعمیر  یقینی بنتی ہے۔ انہوں نے افسران کو صلاح دی کہ وہ یہاں سیکھے گئے بہترین طریقوں کو آزمائیں اور ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھانے، پی ایم گتی شکتی جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے کوشش کریں، جس کے لیے دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شرکت کرنے والے افسران نے ’’کمبوڈیا کے لیے نیشنل سائنس پالیسی کےجائزے‘‘  پر تین انتہائی وسیع اور بصیرت انگیز پریزنٹیشنز پیش کئے جس میں ، ’’بنیادی ڈھانچہ اور گروتھ کے لیے اخراجات کے منصوبے کو معقول بنانا‘‘، اور ’’کمبوڈیا میں گورننس ریفارمز اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن‘‘ شامل ہیں جن سےپروگرام کے دوران حاصل کردہ معلومات اور سیکھنے کی عکاسی ہوتی تھی۔

کمبوڈیا کے وفد کے سربراہ  اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعات کی وزارت   کے ڈپٹی ڈائریکٹرجناب  ایتھ ہنلی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایک جامع پروگرام کے انعقاد پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اجلاس سے حاصل کی گئی سیکھ بہت مفید رہی اور اس سے شرکا کو کمبوڈیا میں اچھی حکمرانی کے طریقوں کو نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں مزید افسران کے لیے ایسے بامعنی اور جامع پروگرام باقاعدگی سے منعقد  کر نے  پرزور دیا  کیونکہ حاصل کردہ تجربہ شاندار تھا۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی جی جی اور پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر  ڈاکٹر بی ایس بشت، نے پروگرام کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام دو ہفتوں کے لیے ترتیب دیا گیا  تھا، جس میں پہلا ہفتہ تعلیمی سیشن میں گزرا اور دوسرا ہفتہ ایکسپوژر وِزٹ پر مرکوز رہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MKYM.jpg

این سی جی جی نے  بنگلہ دیش، مالدیپ، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹِریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ ، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق، کمبوڈیا، مڈغاسکراورانڈونیشیا سمیت   کُل33 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ ۔ اس مرکز کی بڑھتی ہوئی عالمی مصروفیت اس سال منعقد کیے گئے پروگراموں میں صاف نظر آتی ہےکیوں کہ این سی جی جی نے متعدد ممالک کے وفود کا خیرمقدم کیا اور پہلی بار کئی پروگرام شروع کیے، جن میں ایف آئی پی آئی سی (فورم فار انڈیا-پیسفک آئی لینڈز کوآپریشن)،   آئی او آر اے  (فورم فار انڈیا پیسیفک آئی لینڈز کوآپریشن)،(    انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن)  اور لاطینی امریکی علاقے کے تحت اقوام کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں ۔ ا س کے علاوہ   این سی جی جی اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید وسعت دیتے ہوئے، بمسٹِک اور ایشیائی ممالک کے لیے خصوصی صلاحیت سازی کے پروگراموں کو منظم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اختتامی پروگرام پر این سی جی جی   کی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر محترمہ پرسکا پولی میتھیوز بھی موجود تھیں۔ کمبوڈین سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر چھٹے  سی بی پی  پروگرام کی کمان   کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشت نے شریک کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما  کے ساتھ سنبھالی جبکہ پروگرام کی کامیاب تکمیل میں تربیتی معاون جناب برجیش بشت، اور محترمہ مونیشا بہوگنا  کے ساتھ ساتھ این سی جی جی کی باصلاحیت ٹیم نے تعاون کیا۔ .

 ۔  ۔  ۔

ش ح ۔ ش ا ر ۔  م ت                                           

U - 910



(Release ID: 2062336) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil