وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آکاش وانی اسٹیشنوں / دفاتر میں 2 اکتوبر، 2024 سے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز


ڈی جی آکاش وانی نے آکاش وانی بھون میں سوچھ بھارت ابھیان کے ساتھ خصوصی مہم کا افتتاح کیا

مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور صفائی مہم کو فروغ دیتے ہوئے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک پرسار بھارتی کے تمام دفاتر میں ملک گیر خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی، جس میں 300 سے زیادہ آکاش وانی مراکز میں صفائی مہم کا افتتاح کیا گیا

ایک ہزار سے زیادہ صفائی مقامات کا نشانہ رکھا گیا ہے، جن میں سبز توانائی کو اپنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

Posted On: 04 OCT 2024 7:56PM by PIB Delhi

آکاش وانی بھون کمپلیکس، نئی دہلی میں آج آکاش وانی کی ڈی جی ڈاکٹر پرگیہ پالی وال گور نے خصوصی مہم کا آغاز کیا۔ اس تقریب کے دوران آکاش وانی کے سینئر افسران موجود تھے ۔ اس دوران حلف لیا گیا۔ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گل دائرہ نذر کرنے کے بعد ڈی جی نے آکاش وانی کے ملازمین کی قیادت کی اور سوچھ بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر صفائی کے لیے کیمپس میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اے ڈی جی (نیوز)، این ایس ڈی ڈی ڈی جی (ایڈمن)، آکاش وانی ڈی ڈی جی (پالیسی) آکاش وانی، ڈائریکٹر (نیوز) اور آکاش وانی ڈائریکٹوریٹ، آکاش وانی دہلی اور نیوز سروس ڈویژن کے دیگر عہدیدار ان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پرسار بھارتی کے تمام دفاتر میں 2 سے 31 اکتوبر تک خصوصی صفائی مہم

ڈی جی آکاش وانی نے 2 اکتوبر 2014 کو ملک بھر میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی سوچھتا اور صفائی مہم کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں پرسار بھارتی کے تمام دفاتر میں 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی صفائی مہم چلائیں۔ انھوں نے اس خواہش کیا اظہار کیا کہ اس مدت کے دوران عمارت / احاطے کی صفائی جیسی سرگرمیاں؛ کوڑا کرکٹ، فرنیچر، ای ویسٹ اور پرانے ریکارڈ کو ختم کرنے کا کام مقررہ طریقہ کار کے مطابق انجام دیا جائے۔ صفائی ستھرائی میں حفاظت کے ایک حصے کے طور پر صفائی ستھرائی اور سیکورٹی ورکرز میں ذاتی حفظان صحت کٹس، سیفٹی کیپس اور اسنیکس تقسیم کیے گئے۔

خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر 300 سے زیادہ آکاش وانی مراکز میں صفائی مہم کا آغاز

آکاش وانی کے 300 سے زائد مراکز میں صفائی مہم بھی بیک وقت شروع کی گئی اور خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر صفائی کی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ صفائی کی سرگرمیوں کے لیے فیلڈ دفاتر / اسٹیشنوں پر 1000 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس سال انرجی آڈٹ ، ریکارڈ روم کی اپ گریڈیشن ، پرانے غیر ضروری ای ویسٹ ، پرانے برقی تنصیبات ، پرانے اے سی پلانٹس کی شناخت اور ان کو ٹھکانے لگانے اور تمام بڑے آکاش وانی اسٹیشنوں میں گرین انرجی کے استعمال کی طرف بڑھنے پر زور دیا جائے گا۔

ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور نے نئی دہلی میں آکاش وانی کیمپس کا خصوصی سوچھتا مہم 4.0 کے آغاز کے موقع پر معائنہ کیا

 

تصویری جھلک: آکاش وانی کے مختلف دفاتر میں سوچھتا ابھیان

صفائی ستھرائی کو فروغ دینے والی ایک اہم پہل سوچھتا ابھیان کو آکاش وانی کے مختلف دفاتر میں سرگرمی سے دیکھا گیا۔ ملازمین نے صفائی کی مختلف سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا ، اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے کام کی جگہیں صفائی اور حفظان صحت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظام سے لے کر آس پاس کی صفائی تک، صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کا عزم واضح تھا۔ تصویری جھلکیاں آکاش وانی کے عملے کی لگن اور ٹیم ورک کی عکاسی کرتی ہیں ، جو ایک صاف ستھری اور صحت مند کمیونٹی کے بڑے مقصد میں حصہ ڈالنے کے لیے ان کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

آکاش وانی، رائے کوٹ

آکاش وانی، اوڈیشہ

آکاش وانی، کرناٹک

آکاش وانی، شانتی نکیتن

آکاش وانی، راجستھان

آکاش وانی، برہم پور

آکاش وانی، گنگتوک

آکاش وانی، گوہاٹی

آکاش وانی، کولکاتا

 

سوشل میڈیا لنکس

 https://x.com/AkashvaniAIR/status/1841377155650928658?t=-PAf224Bd-3awNMqk59A_Q&s=08

 https://x.com/AkashvaniAIR/status/1841378326239215849?t=BaH-8eA3ZisJV_JfToICUQ&s=08

 https://x.com/AkashvaniAIR/status/1841371411119571266?t=L6NHijKvWrl8jMo3e86XBA&s=08

 https://x.com/AkashvaniAIR/status/1841368840095084895?t=ONqXj8TM9s67vVosofBuhQ&s=08

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 902



(Release ID: 2062228) Visitor Counter : 6


Read this release in: Hindi , English