کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کا وزارت کوئلہ کے دفتر کے احاطے کا دورہ   

Posted On: 04 OCT 2024 6:56PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے آغاز پر، کوئلہ اور کانوں کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے وزارت کوئلہ کے سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤ، ایڈیشنل سکریٹریز محترمہ  وسمتا تیج اور محترمہ روپندر برار اور  دیگر سینئر حکام کے ساتھ وزارت کوئلہ کے دفتر کے احاطے کا مکمل معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد صفائی اور مجموعی طور پر کام کے ماحول کا جائزہ لینا تھا، جو کہ حکومتی کارروائیوں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر مہم کے زور کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M5UB.jpg

حکومت نے خصوصی مہم 4.0 شروع کی ہے، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی ، جس میں سوچھتا (صفائی) اور سرکاری کاموں میں زیر التوامعاملات کو کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے کلیدی مقاصد میں دفتری جگہوں کو بڑھانا، صفائی کے جدید طور طریقوں کو اپنانا، اسکریپ کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانا، جگہ کے استعمال کو بہتر بنانا، ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا، ماحول دوست طور طریقوں کی حوصلہ افزائی،کچرے کو دولت میں تبدیل کرنا، شمولیت کو فروغ دینا، شہریوں پر مبنی نقطہ نظر کو ترجیح دینا اورپروٹوکول اور میکانزم  کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B07U.jpg

معائنے کے دوران، وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بیکار مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک ملازم کے ذریعہ تخلیق کردہ اختراعی آرٹ باکس کی خاص طورپر تعریف کی۔ انہوں نے روزمرہ کے کاموں میں ری سائیکلنگ اور پائیدار طور طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملازم کی تخلیقی صلاحیتوں اور وسائل کی تعریف کی۔ انہوں نے عملے کے تمام ارکان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تخلیقی حل تلاش کریں جو کام کی جگہ کی جمالیات کو بڑھاتے ہوئے کچرے میں کمی اور ماحولیاتی پائیداری میں اپنا حصہ ڈالیں۔

خصوصی مہم 4.0 اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صفائی ایک منظم ورک اسپیس کو برقرار رکھنے سے  بھی اوپر کی چیز ہے۔ اس میں ہمارے ماحول کے لیے ذمہ داری اور احترام کے کلچر کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ یہ اقدام ایک صحت مند کام کی جگہ کی اہمیت پر زور دیتا ہے جو ملازمین میں پیداوری صلاحیت اور ان کے حوصلے کوبڑھاتا ہے۔

*****

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:896)



(Release ID: 2062223) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Telugu