کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے بی سی سی ایل کے 51 سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 04 OCT 2024 7:47PM by PIB Delhi

پائیدار توانائی اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے جاری خصوصی مہم 4.0 کے تحت رانچی سے بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) کے 51 روف ٹاپ سولر پاور پلانٹوں کا ریموٹ طریقے سے افتتاح کیا۔ 2.428 میگا واٹس (ایم ڈبلیو) کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ، یہ شمسی تنصیبات بی سی سی ایل کے سر سبز اور خود انحصار ہندوستان کو فروغ دینے کے عزم میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر جناب ستیش چندر دوبے نے کہا کہ اس سمت میں بی سی سی ایل کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بی سی سی ایل کے ذریعہ چھتوں پر سولر پلانٹ کی تنصیب غیر استعمال شدہ عمارت کی جگہوں کے استعمال کی ایک اچھی مثال ہے۔

سی ایم ڈی، بی سی سی ایل، جناب سمرن دتہ نے قابل تجدید توانائی میں کمپنی کی ترقی کے لیے اپنے جوش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی بی سی سی ایل کے نہ صرف ملک کی کوکنگ کول کی ضروریات کو پورا کرتی ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ آگے کا سفر پائیدار اور ماحول دوست ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی ایل کو ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے مشن میں تعاون کرنے پر فخر ہے، اور یہ 51 سولر پلانٹس سرسبز مستقبل کے لیے اس کے طویل مدتی وژن کی عکاس ہیں۔ بی سی سی ایل کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بی سی سی ایل، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کا ایک اہم ذیلی ادارہ ہے اور کوکنگ کول کا ہندوستان کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو آتم نربھر بھارت پہل کے تحت ”مشن کوکنگ کول“ میں تعاون کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس وقت بی سی سی ایل میں مختلف مقامات پر 1.66 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پلانٹس نصب اور شروع کیے گئے ہیں۔

2.428 میگاواٹ کے روف ٹاپ پلانٹ کے علاوہ مالی سال 2024-25 کے لیے 3 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پلانٹ کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ، فی الحال دگدھا واشری میں 20 میگاواٹ کا گراؤنڈ ماونٹڈ سولر پروجیکٹ لگایا جا رہا ہے، جس کی 2024 تک تکمیل متوقع ہے، اور بھوجوڈیہ کول واشری میں 25 میگاواٹ کا گراؤنڈ ماونٹڈ سولر پروجیکٹ، مارچ 2025 تک مکمل ہونا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بی سی سی ایل اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے اپنے عزم کو تقویت دیتا ہے اور کوئلے کی پیداوار کے اپنے بنیادی مشن کو جدید سبز اقدامات کے ساتھ متوازن کرتا ہے۔ توانائی اور کان کنی دونوں شعبوں میں آپریشنل عمدگی کے لیے اپنی لگن کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے پر کمپنی کی مسلسل توجہ جاری ہے۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 904


(Release ID: 2062217) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi