بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاندھی جینتی کے موقع پر دلّی کے کناٹ پلیس میں کھادی بھون کی فروخت  دو  کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی


’من کی بات ‘ کی 114ویں قسط میں وزیر اعظم نے  ’ووکل فار لوکل ‘ اور  ’میڈ ان انڈیا ‘ مصنوعات خریدنے کی اپیل کی تھی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’ چرکھہ  کرانتی ‘عروج پر ہے، اب  ’ وکست بھارت ‘  کی ضمانت بن چکی ہے: چیئرمین کے وی آئی سی جناب منوج کمار

Posted On: 04 OCT 2024 5:54PM by PIB Delhi

’نئی بھارت کی نئی کھادی ‘ کے موجد  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پردلّی کے لوگوں نے کھادی اور دیہی صنعت کے مصنوعات خریدنے کا ایک بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

2 اکتوبر کو ’گاندھی جینتی ‘ کے دن، نئی دلّی کے کناٹ پلیس میں ریگل بلڈنگ کے متصل  ’کھادی بھون ‘ نے پہلی بار ایک دن میں کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کی فروخت میں 2 کروڑ 1 لاکھ 37 ہزار روپے  کا  ایک بڑا ریکارڈ قائم کیا، جو ملک کے کسی بھی کھادی اسٹور کے مقابلے میں کھادی اور دیہی صنعت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

چیئرمین کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی ) جناب منوج کمارنے ،  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت ، حکومت ہند نے گاندھی جینتی پر بچھڑے بابا کی وراثت کھادی کی بے مثال فروخت کو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’ برانڈ پاور ‘  اور ان کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں سے جاری ’ چرکھہ  کرانتی ‘ کے عروج کا نتیجہ قرار دیا۔

چیئرمین کے وی آئی سی  نے ایک بیان میں کہا کہ 29 ستمبر ، 2024 ء کو  ’من کی بات ‘ پروگرام کی 114ویں قسط میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے تہوار کے موسم کے دوران ’ووکل فار لوکل ‘ مہم کے تحت ملک کے لوگوں سے ’میڈ ان انڈیا ‘ اور مقامی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی تھی۔ اس کا لوگوں پر بڑا اثر ہوا اور  ان کی اپیل کے نتیجے میں ، ہر سال گاندھی جینتی  کے موقع پر کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کی فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوتا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جاری ’چرکھہ کرانتی ‘ اب ’ وکست بھارت ‘ کی ضمانت بن چکی ہے۔

حالیہ فروخت کے اعداد و شمار کے مطابق، گاندھی جینتی پر دلّی کے کناٹ پلیس میں کھادی بھون میں2.01 کروڑ روپے کی کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات فروخت ہوئیں، جن میں 67.32 لاکھ روپے کی کپاس کی کھادی، 44.75 لاکھ روپے کی ریشم کی کھادی، 7.61 لاکھ روپے کی اون کی کھادی، 1.87 لاکھ روپے کی پولی کھادی، 65.09 لاکھ روپے کی تیار شدہ کھادی، 12.29 لاکھ روپے کے دیہی صنعت کے مصنوعات اور 2.44 لاکھ روپے کی  دست کاری کی مصنوعات شامل ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے میں، اس بار کپاس کی کھادی کی زیادہ سے زیادہ فروخت ہوئی ،  جب کہ 2023 ء میں 26.89 لاکھ روپے کی کپاس کی کھادی فروخت ہوئی تھی ۔  اس بار یہ 150.35 فیصد کے اضافے کے ساتھ 67.32 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ تیار شدہ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی فروخت  ، اس بات کی علامت ہے کہ نوجوان تیزی سے کھادی کو اپنا رہے ہیں۔

 

ضمیمہ-(اے )

کھادی گرامودیوگ بھون، کناٹ پلیس، دلّی کی سالانہ فروخت کے اعداد و شمار

سال

2021 ء

2022 ء

2023 ء

2024 ء

فروخت

1.01  کروڑ روپے

1.34  کروڑ روپے

1.52 کروڑ روپے

2.01 کروڑ روپے

 

 

29 ستمبر  ، 2024 ءکو ’من کی بات ‘ پروگرام کی 114ویں قسط میں نشر کی گئی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بھارتی شہریوں سے اپیل

’’ دوستو، اس تہوار کے  موسم میں ، آپ ایک بار پھر اپنے پرانے عزم کو دہرا سکتے ہیں۔ آپ جو بھی خریدیں، وہ لازمی طور پر ’میڈ ان انڈیا ‘ ہونا چاہیے... جو بھی آپ تحفے میں دیں، وہ بھی ’میڈ ان انڈیا ‘ ہونا چاہیے۔ صرف مٹی کے چراغ خریدنا  ’ووکل فار لوکل ‘ نہیں ہے۔ آپ کو اپنے علاقے میں تیار کردہ مقامی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔ کوئی بھی ایسی مصنوعات، جو ایک بھارتی کاریگر کی محنت سے تیار کی گئی ہو، جو بھارتی سرزمین پر بنی ہو، ہمارا فخر ہے – ہمیں ہمیشہ ، اس فخر کو شان عطا کرنی  چاہیے  ۔ ‘‘

- جناب نریندر مودی، معزز وزیر اعظم

………………

( ش ح  ۔ م م    ۔ ع ا  )

U.No. 883


(Release ID: 2062185) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi