وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی نے سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ پورے ہندوستان میں جوش و خروش اور تجدید عزم کے ساتھ منائی


سی بی آئی سی کے چیئرمین نے دہلی میں ایک زبردست صفائی اور شجرکاری مہم اور پدیاترا کی قیادت کی

چار سوافسران اور 100 اسکول کے طلباء نے ویلپوبیچ، کوچی میں چلائی  صفائی مہم

صلاحیت سازی کی پہل کے حصے کے طور پر، سی بی آئی سی  تقریباً 35,000 گروپ بی افسران کو جوابدہ انتظامی کلچر قائم   کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے تربیت دے گا

Posted On: 04 OCT 2024 5:04PM by PIB Delhi

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز(سی بی آئی سی) نے 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش نئے امنگوں اور تجدید عزم کے ساتھ منائی۔

اہم سنگ میل کو عبورکرنے اور گزشتہ دہائی کے دوران مشن کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے سی بی آئی سی کی لگن کا اعادہ کرنے کے لیے پورے ملک میں بڑی تعداد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس دن خصوصی مہم 4.0 کے آغاز کا بھی مشاہدہ کیا گیا، اورجناب سنجے کمار اگروال، چیئرمین، سی بی آئی سی، نے کوٹلہ گاؤں، ترلوک پوری، دہلی میں ایک میگا صفائی اور شجرکاری مہم اور پیدل سفر کی قیادت کی۔ اس پد یاترا کا اہتمام انسانی وسائل کی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سی بی آئی سی نے کیا تھا۔ سینئر افسران اور عملے نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘شرمدان’ میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-041707040DWD.png

ترواننت پورم میں، 400 افسران پر مشتمل ایک متاثر کن دستہ، جس میں 100 اسکول کے طلباء شامل تھے، نے والپو بیچ، کوچی میں صفائی کی ایک وسیع مہم میں فعال طور پر حصہ لیا، جس نے ماحولیاتی ذمہ داری اور شہری ذمہ داری کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-041707193PFY.png

سی بی آئی سی کی صلاحیت سازی کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، مشن کرم یوگی کے تحت شہریوں پر مرتکزشہرہ خدمات کے لیے موثر شکایات سے نمٹانے / ازالے کے لیے رویے سے متعلق حساسیت کے پروگرام کا افتتاح این اے سی آئی این نے کیا ۔ ابتدائی طور پر، تقریباً 35,000 گروپ بی افسران کو ٹریننگ آف ٹرینرز ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی۔ اس کے بعد، یہ ماسٹر ٹرینرز دسمبر 2024 تک تقریباً 35,000 افسران کو ان کے متعلقہ زون میں 36 شرکاء کے بیچوں میں تربیت دینے کے لیے 3 روزہ پروگرام منعقد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-04170737JKPK.png

تمام افسران اور عملے میں صفائی اور ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینے کے بعد، خصوصی مہم 4.0 زیر التواء معاملات کو فوری طور پر نمٹانے اور صفائی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاری کوششوں کے تئیں ہمارے عزم کو پھر سے تقویت دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

*****

ش ح۔ ال

UN-885


(Release ID: 2062165) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil