ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تعمیراتی مقامات پر حفاظت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے رسیوں، ڈوریوں، جیوٹیکسٹائلز اور انڈوٹیک ٹیکسٹائلز کے لیے نیا کوالٹی کنٹرول آرڈر

Posted On: 04 OCT 2024 5:38PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے تعمیراتی مقامات پر حفاظت اور عملی موثریت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت رسیوں اور ڈوریوں، جیوٹیکسٹائلز اور صنعتی ٹیکسٹائلز کے لیے معیارات کے کنٹرول سے متعلق احکامات (کیو سی اوز ) جاری کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد  ، ان ضروری مواد کے لیے سخت معیار قائم کرنا ہے تاکہ تعمیراتی مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور تعمیراتی عمل کی کارکردگی کو بھی بہتر کیا جا سکے۔

تعمیراتی مقامات منفرد چیلنجز پیش کرتے ہیں، جہاں درست مواد کا استعمال حفاظت اور پیداواریت کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ رسیوں اور ڈوریوں کا استعمال اشیاء کو اٹھانے، محفوظ کرنے اور منتقل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ، جب کہ  جیوٹیکسٹائلز مٹی کے استحکام اور کٹاؤ  کو قابو کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انڈوٹیک ٹیکسٹائلز حفاظتی لباس اور سیفٹی گیئر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس سے مزدوروں کی حفاظت میں مزید اضافہ ہو تا ہے۔ ان  کیو سی اوز  کے نفاذ کا مقصد یہ ہے کہ یہ مصنوعات حفاظت اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات پر کھرا اتریں۔

یہ اقدام ہماری تعمیراتی ورک فورس کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے اور ایسے معیارات قائم کرنے کے لیے ہے  ، جو مزدوروں اور ماحول  ، دونوں کے لیے فائدہ مند ہوں۔ رسیوں، ڈوریوں اور ٹیکسٹائلز کے معیار کو کنٹرول کر کے ہم تعمیراتی مزدوروں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے سائٹ پر حادثات اور چوٹ لگنے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ صنعت میں یکساں معیار کے نفاذ سے تعمیراتی کمپنیوں کے لیے مواد کا انتخاب آسان ہو جائے گا اور قابل بھروسہ بھی۔

کیو سی اوز  کو بتدریج نافذ کیا جائے گا تاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں (ایس ایم ایز ) کو نئے معیارات پر عمل کرنے کے لیے اضافی وقت مل سکے۔   نئے احکامات یکم  اپریل ، 2025 ء سے نافذ العمل ہوں گے ،جب کہ ایس ایم ایز  کے لیے تین اضافی ماہ دیے جائیں گے۔ نفاذ کے بعد، تمام رسیوں، ڈوریوں، جیوٹیکسٹائلز اور صنعتی ٹیکسٹائلز کے مینوفیکچررز اور سپلائرز سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ معیارات کی پیروی کریں اور باقاعدہ معائنوں اور جانچ کے ذریعے ان معیارات کی تعمیل کو یقینی بنائیں ۔

*****

( ش ح  ۔ ش ا ر   ۔ ع ا  )

U.No. 881


(Release ID: 2062152) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil