اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ کی طرف سے  منجملہ  دیگر کے  پالی اور پراکرت زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری اقلیتی برادریوں کے خوابوں اور امنگوں   کی تکمیل ہے - این سی ایم

Posted On: 04 OCT 2024 6:25PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے منجملہ دیگر کے  پالی اور پراکرت زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بودھ اور جین کمیونٹی  کے لوگ دونوں زبانوں کو تسلیم کرنے کے لیے طویل عرصے سے درخواست کرتے  رہے ہیں کیونکہ دونوں کی ہندوستانی سماجی اور مذہبی تاریخ میں بھرپور روایات ہیں کیونکہ بدھ کی تعلیمات پالی زبان میں ہیں جس کی ابتدا ہندوستان سے ہوئی اور پھر  دنیا بھر کا سفر کیا۔ دونوں زبانیں بھارت کے قدیم ادب اور ثقافتی ورثے کا بھی بھرپور ماخذ ہیں۔ جین آگماس اور گاتھا سپتشتی جیسے اہم متون کے علاوہ جین رسموں اور مذہبی طریقوں میں پراکرت کا  استعمال بہت  اہم ہے۔

بودھ اور جین اقلیتوں اور تمام متعلقہ افراد کی درخواست پر، اقلیتوں کا قومی کمیشن مختلف متعلقہ حکام کے ساتھ پالی اور پراکرت زبان کے فروغ کے لیے کام کر تا رہا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے جو بڑے پیمانے پر  ملک کی لسانی، ثقافتی اور تاریخی روایات کو مالا مال کرنے  کے  ساتھ ساتھ اقلیتی برادریوں کے خوابوں اور امنگوں  کی تکمیل کرے گا ۔

*****

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.889


(Release ID: 2062149) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Punjabi