کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے نئی دہلی میں ایس ڈی جیز کے ساتھ سی ایس آر کو ہم آہنگ کرنے پر قومی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کیا
کانفرنس نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ہندوستان میں پہلے سالانہ سی ایس آر دن کی یاد منائی
ڈی جی آئی آئی سی اے ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈے نے ایک لچکدار اور جامع ہندوستان کی تشکیل میں کارپوریٹ ذمہ داری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی
عالمی بینک کے ڈاکٹر آگسٹے تانو کُوامے نے قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ، سی ایس آر کو مربوط کرنے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی تعریف کی
Posted On:
04 OCT 2024 4:51PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز - آئی آئی سی اے (حکومت ہند کے کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ) کے ذریعہ دو تین اکتوبر 2024 کو ایس ڈی جیز کے ساتھ سی ایس آر کو ہم آہنگ کرنے پر قومی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح ہوٹل للت میں کیا گیا۔ ڈاکٹر آگسٹے تانو کوامے، ملکی ڈائریکٹر-انڈیا، ورلڈ بینک؛ ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈے، آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او اور چیئرپرسن، این ایف آر اے؛ اور مسٹر روب لیڈرر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ذمہ دار بزنس الائنس۔ پدم وبھوشن ڈاکٹر رگھوناتھ اننت ماشیلکر پروفیسر ایمریٹس، آئی آئی سی اے؛ اور ایکس ایل آر آئی کے ماہر معاشیات اور پروفیسر گورو ولبھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ تقریب مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ہندوستان میں پہلے سالانہ سی ایس آر دن کی یاد میں منعقد کی گئی تھی تاکہ سی ایس آر اقدامات میں ٹرسٹی شپ کے فلسفے کو فروغ دیا جا سکے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے سی ایس آر کی صف بندی کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈے نے استقبالیہ خطبہ دیا، جس میں ایک لچکدار اور جامع ہندوستان کی تشکیل میں کارپوریٹ ذمہ داری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایس ڈی جیزکے ساتھ ہم آہنگی میں 2047 تک وکست بھارت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عوامی اور نجی شعبوں سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں، ڈاکٹر آگسٹے ٹانو کوامے نے سی ایس آر کے ذریعے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کےامنگوں بھرے نقطہ نظر کی تعریف کی اور 2030 کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے قابل توسیع اور قابل نقل ماڈلز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ سی ایس آر کو مربوط کرنے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی تعریف کی، اس بات پر زور دیا کہ کاروباری اداروں کو سی ایس آر کو محض تعمیل کے بجائے طویل مدتی ترقی میں سرمایہ کاری کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
مسٹر روب لیڈیرر نے ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کے بارے میں ایک عالمی تناظر فراہم کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جیسے جیسے ہندوستان کا سی ایس آر ماحولیاتی نظام پختہ ہو رہا ہے، اسے مقامی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا جاری رکھنا چاہیے۔
پدم وبھوشن ڈاکٹر رگھوناتھ اننت ماشیلکر نے اپنے خطاب میں، سی ایس آر میں جدت طرازی کے اہم کردار پر زور دیا، ہندوستانی کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ ایسے خلل پیدا کرنے والے حل تیار کریں جو پائیدار ترقی کے کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔اس موقع پر، ڈاکٹر گریما ددھیچ اور ڈاکٹر روی راج اترے کی ایک کتاب ’سی ایس آر ریڈی ریکنر ان انڈیا‘ کا اجراء کیا گیا۔ یہ کتاب سی ایس آر کے قانونی نظام میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں کی ایک تالیف ہے، یہ سی ایس آر کی مؤثر حکمت عملیوں، تعمیل اور نفاذ کے لیے کلیدی رجحانات اور سفارشات بھی پیش کرتی ہے اور جامع انداز میں سی ایس آر پر مطلوبہ عمومی سوالنامہ فراہم کرتی ہے۔
اپنے اختتامی خطاب میں، پروفیسر گورو ولبھ نے پائیدار کاروباری طریقوں کے ساتھ سی ایس آر کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، سی ایس آر محض ایک کارپوریٹ ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اختراعات اور سماجی تبدیلی کے لیے ایک محرک قوت ہے۔ یہ ‘مدتی ترقی جو کاروبار اور کمیونٹی دونوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔’ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جامعیت سی ایس آر کا جوہر ہے، انہوں نے انٹیگریشن، لیوریجنگ، تعاون اور شمولیت (آئی ایل سی آئی ) کا تصور پیش کیا۔ اس وژن کے ساتھ، انہوں نے کارپوریٹوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 2فیصد کی حد سے آگے بڑھیں تاکہ مثبت کارپوریٹ اقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سماجی بھلائی حاصل کی جا سکے۔
ڈاکٹر گریما ددھیچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ، سکول آف بزنس انوائرمنٹ، آئی آئی سی اے نے ایک ووٹ آف تھینکس پیش کیا جس میں معزز مقررین اور حاضرین کا ان کی قیمتی اور انمول شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس نے آئی آئی سی اے کے سی ایس آر ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر کے مرکز میں ہے۔
تقریب میں حکومت، اکیڈمی اور کارپوریٹ سیکٹر کے معزز شرکاء نے دیکھا، جس نے 400 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت دی۔ اس نمائش میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ اثر انگیز سی ایس آر اقدامات کی نمائش کی گئی، کمپنی ایکٹ 2013 کے شیڈول ہفتم کے اندر مختلف موضوعاتی شعبوں میں اختراعات کو نمایاں کیا گیا۔
*******
ش ح۔ال
UN-874
(Release ID: 2062076)
Visitor Counter : 31