سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حادثوں کے امکان والے موڑ پر نویل پولیمر نینوکمپوزٹ  روڈ سیفٹی کے لئے  بنیاد بن گیا ہے

Posted On: 04 OCT 2024 3:48PM by PIB Delhi

حادثوں کے امکان والے موڑ پر  جہا ں اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں وہاں  نصب کرنے کے لئے نئے پولیمر نینوکمپوزٹ  کا پروٹوٹائپ تیار کیا گیا ہے جو دباؤ کا اندازہ لگانے اور توانائی کی بچت  جیسی خصوصیات سے لیس ہے۔

خود کار توانائی پیدا کرنے اور دباؤ کا اندازہ لگانے  والے آلات میں استعمال کئے جانے والے نئے مواد تیار کرنے کی سائنسداں   لگاتار کوشش کر رہے ہیں  تاکہ انہیں مختلف ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جاسکے۔ لچکدار، پورٹیبل، دیرپا، اور پہننے کے قابل سینسر اور توانائی کی بچت کرنے والے آلات آج کے مصنوعی ذہانت کے دور میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پولیمر اور نینو پارٹیکلز آج کے لچکدار الیکٹرانک سسٹمز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز(سی ای این ایس) ، بنگلورو کے محققین نے دباؤ کا اندازہ لگانے  اور توانائی کی بچت کی ایپلی کیشنز کے لیے پولیمر نینوکمپوزٹ تیار کیا ہے اور اسے روڈ سیفٹی سینسر کا پروٹو ٹائپ ایجاد کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

پروٹوٹائپ کو حرکت پذیر ریمپ میں نصب کیا جا سکتا ہے اور جان لیوا اور مہلک موڑ سے صرف 100 میٹر پہلے سڑک پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس طرح مخالف سمت سے آنے والی کوئی بھی گاڑی اسکرین پر سگنل دیکھ کر الرٹ ہو جائے گی۔ یہ پروٹوٹائپ پیزو الیکٹرک اثر کے اصول پر کام کرتا ہے تاکہ یہ ایسی توانائی پیدا کر سکے جسے ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور الیکٹرانک آلات کو بجلی فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نویل پولیمر نینوکمپوزٹ سے  تیار کردہ پروٹوٹائپ ، ٹرانزیشن میٹل ڈیچلکوجنائیڈ سے بنایا گیا ہے۔

جناب انکور ورما، ڈاکٹر ارجن ہری مدھو، ڈاکٹر سبھاش چیرومنیل کروموتھل جیسے سائنسدانوں نے وینیڈیم ڈسلفائیڈ(وی ایس 2) کی بہت زیادہ سطحی چارج سے  ترکیب کی جو پولیمر کی پیزو الیکٹرک  خصوصیات کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پولیمر نینوکمپوزٹ فلمیں ان نینو پارٹیکلز کو مختلف ارتکاز میں ایک معروف پیزو الیکٹرک پولیمر، پولی (وینیڈیم  ڈائی فلورائیڈ) (پی وی ڈی ایف) میں ضم کرکے تیار کی گئیں۔

بعد میں انہوں  نے اس بات پر تحقیق  کی کہ نینو پارٹیکلز کا سطحی چارج کس طرح  پولیمر نینوکمپوزٹ کی پیزو الیکٹرک خصوصیات پر اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے بعد پروٹوٹائپ کو دباؤ کا پتہ لگانے والے سینسر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تجربہ گاہ کی سطح کا ایک روڈ سیفٹی سینسر اورا سمارٹ ڈور مظاہرہ  کیا گیا۔

یہ  مشاہدہ  ظاہر کرتا ہے کہ پی وی ڈی ایف وی ایس  2 نینوکمپوزٹس لچکدار، طویل مدتی توانائی پیدا کرنے اور دباؤ کا پتہ لگانے والے  ایپلی کیشنز کی اہمیت میں قابل  قدر اضافہ کرتے ہیں۔  یہ تحقیقی  کام حال ہی میں جرنل آف میٹریل کیمسٹری اے میں شائع ہوا اور  ہندوستانی پیٹنٹ کی درخواست دائر کی گئی ۔

یہ مطالعہ ایک جاری پروجیکٹ "مٹیریلز فار سیلف پاورڈ انرجی جنریٹنگ اینڈ پریشر سینسنگ ڈیوائسز‘‘کا حصہ ہے جسے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی  نے اپنے فیکلٹی فیلوشپ پروگرام –انسپائر کے تحت مالی اعانت فراہم کی ہے۔

اشاعت کی تفصیلات: https://doi.org/10.1039/D3TA07335A

پیٹنٹ نمبر: 02341071356-  بتاریخ 19 اکتوبر 2023

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111111111CS7K.jpeg

*******

 ش ح۔ض ر ۔  ج

UNO-867



(Release ID: 2062048) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu