سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کے مرحلے کی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کیں۔


وزرائے مملکت، سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری اورایس سی ڈی پی ایم4.0 کے نوڈل آفیسر ایک کامیاب مہم کے لیےڈی ایس ٹی کے نفاذ کے منصوبوں اور حکمت عملیوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

Posted On: 04 OCT 2024 3:49PM by PIB Delhi

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس کا نوڈل محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ہے، اپنی تیاری کے مرحلے میں نمایاں رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔ خصوصی مہم 4.0، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگی، جس سے پہلے 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ ہوگا۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے زیر التواء وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، اور پارلیمانی یقین دہانیوں کی شناخت کی ہے۔ صفائی مہم کے لیے دفاتر کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے، اور ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ ذیلی دفاتر اور خود مختار اداروں میں الیکٹرانک/موٹر گاڑیوں/دفتر کے کباڑ کی مقدار کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔ دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن اور ریکارڈز کی چھٹنی کے ذریعے دفتر کی جگہ کو صاف ستھراکرنے کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)  نے خصوصی مہم 4.0 کے ویب پورٹل پر تیاری کے مرحلے کے لیے ہدف کامیابی سے اپ لوڈ کر دیے ہیں۔ ڈی ایس ٹی نے اپنے خود مختار اداروں اور ذیلی دفاتر کے ساتھ مل کر صفائی مہم کے لئے 257 مقامات کی شناخت کی ہے؛ 26,496 فزیکل فائلیں اور 383 ای فائلیں جائزے کے لیے منتخب کی گئی ہیں؛ 42 زیر التواء عوامی شکایات اور 8 اپیلز کا ازالہ کئے جانے کی  بھی شناخت کی گئی ہیں۔

نفاذ کے مرحلے کے دوران پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) کے بیانات اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے بے داری پیدا کرنے  اور مہم کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر متعدد پروگرامز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

******

ش ح۔ ش ب  ۔ س ع س

U-NO.871



(Release ID: 2062038) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil