کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے موجودہ اور ممکنہ امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا


جناب گوئل نے سی ای او گول میز کانفرنس کی صدارت کی اور امریکی دورے کے پہلے دن میٹنگ منعقد کی

Posted On: 01 OCT 2024 8:57PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 30 ستمبر 2024 کو ریاستہائے متحدہ کے اپنے چار روزہ دورے کا آغاز کیا۔دورہ کے پہلے دن، وزیر موصوف جناب گوئل نے نیویارک میں ہندوستانی نژاد نوجوان سی ای اوز اور کاروباری افراد کے ساتھ ایک گول میزکانفرنس  مباحثے کی صدارت کی جس کا اہتمام قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے کیا تھا۔ بات چیت کے سیشن نے نوجوان کاروباریوں کو ہندوستان کے کاروباری منظر نامے پر اپنے خیالات کے اظہار کرنے اور اصلاحات کے لیے تجاویز فراہم کرنے کا موقع دیا ۔ اپنے تبصرے  میں وزیر گوئل نے وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں کی گئی انقلابی اصلاحات پر زور دیا۔ جناب نریندر مودی، جس نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کی غیر معمولی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان کے بے مثال ترقی سے اور ‘میک اِن انڈیا پہل ’ سے بھی فائدہ اٹھائیں خاص طور پر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور معیاری پیداوار  کے شعبے میں۔

دن کے دوران، وزیر موصوف جناب گوئل نے تعاون کے نئے شعبوں، خاص طور پر جدید مینوفیکچرنگ، دواسازی، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، اور پائیدار ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کئی سی ای اوز کے ساتھ انفرادی  ملاقاتیں کیں۔

وزیر موصوف جناب گوئل نے مسٹر چنٹو پٹیل، شریک سی ای او، اور ایمنیل فارماسیوٹیکل کے صدر اور شریک سی ای او مسٹر چراغ پٹیل سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان کےدواسازی ماحولیاتی نظام کو اعلیٰ درجے کے تحقیق و ترقی کے لیے بڑھانے کے طریقے تلاش کیے، جس میں حیاتیات، اور ایک مضبوط عالمی سپلائی چین قائم کرنے کے لیے مینوفیکچرنگ کی بہتر صلاحیتوں پر گفتگو شامل ہے۔

کولبرگ کراویس روبرٹس اینڈ کمپنی (کے کے آر) کے شریک بانی اور شریک ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر ہنری آر کراویس کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی۔ وزیر موصوف جناب گوئل نے ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ممکن

مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پچھلی دہائی کے دوران ہندوستان میں مسلسل اقتصادی ترقی اور وسیع صارفی منڈی پر روشنی ڈالی، جس میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیش  کرتا ہے ۔

بلیک اسٹون کے سی ای او مسٹر اسٹیفن شوارزمین کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر موصوف جناب گوئل نے اس حقیقت کا اعتراف  کیا کہ کمپنی پہلے ہی ہندوستان میں تقریباً 50 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور ہندوستان میں تجارتی اور رئیل اسٹیٹ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ وزیر موصوف جناب گوئل نے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا، جس میں حکومت کا زور ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنانے، کاروبار کو آسان بنانے اور رسد کی لاگت کو کم کرنے کے لیے معیاری انفراسٹرکچر تیار کرنے پر ہے۔

واربرگ پنکس کے صدر مسٹر ٹموتھی ایف گیتھنر نے بھی وزیر موصوف سے انفرادی  بات چیت کے لیے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا جہاں کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔

دن کا اختتام سی این بی سی  گلوبل مارکیٹ کی رپورٹر، محترمہ سیما مودی کے ساتھ ہندوستان میں ابھرتے ہوئے مواقع اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات پر ایک آزادانہ بحث کے ساتھ ہوا۔

وزیرموصوف جناب  گوئل کا دورہ ،ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، باہمی ترقی کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں دو طرفہ ملاقاتوں کے لیے آگے بڑھنے سے قبل اپنے دورے کے دوسرے دن نیویارک میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ  جاری رکھیں گے۔

****

ش ح۔ال

UN-856



(Release ID: 2061983) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Marathi , Hindi