سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا: معذور افراد کے لیے بہتر سہولیات کی جانب ایک اہم قدم
Posted On:
04 OCT 2024 1:43PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور اس سے منسلک قومی اداروں نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)2024 مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ مختلف تقاریب بشمول دیویا کلا شکتی، اے ڈی آئی پی کیمپس، اشاروں کی زبان کا دن، اور انڈین بورڈ آف ری ہیبلیٹیشن ایجوکیشن، محکمہ کی جانب سے سوچھتا پکھواڑا کے تحت منعقد کئے گئے۔ ان تقریبات کے دوران سماجی انصاف اور بااختیار بنانےکے وزیر مملکت (ایس جے ای) ، ڈاکٹر وریندر کمار نے سوچھتا عہددلایا۔
دہرادون میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایمپاورمنٹ آف پرسنز آف ویژول ڈس ایبلٹیز(این آئی ای پی وی ڈبلیو) میں مرکزی وزیر مملکت(ایس جی ای) جناب بی ایل۔ ورما نے بطور مہمان خصوصی ایس ایچ ایس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا اور بصارت سے محروم طلباء کے لیے نئی تعمیر شدہ ’قابل رسائی لائبریری‘ کا افتتاح کیا، جو کہ سیکھنے کی آسان سہولت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
اسی طرح، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی وی ڈبلیو) میں، صفائی مہم کی اختتامی تقریب میں افسران اور عملے نے اپنی کمیونٹی میں حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور صفائی کو فروغ دینے کے عزم کو دوہرایا۔
اس دوران گوالیار میں اٹل بہاری واجپئی دیویانگ اسپورٹس ٹریننگ سنٹر نے اپنا یوم تاسیس ، صفائی سے متعلق آگاہی ریلی کے ساتھ منایا۔ اس ریلی میں 150 وہیل چیئر ایتھلیٹس، قومی مینیجرز، ریفریز، کوچز، سماجی کارکنوں اور گوالیار میونسپل کارپوریشن کے صفائی کے سفیروں نے شرکت کی، جس سے صفائی کی اہمیت کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا ہوئی۔
پندرہ روزہ مہم میں دیویانگ ملازمین اور عملےکی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے بشمول قابل رسائی بیت الخلاء کی تعمیر اور افتتاح پر خصوصی زور دیا گیا۔ صفائی کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔
ایس ایچ ایس مہم کا مقصد نہ صرف معذور افراد کے لیے صفائی اور حفظان صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے بلکہ پورے معاشرے میں صفائی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ اس مقصد کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی ایسی مہمات چلاتا رہے گا۔
*********
ش ح۔ض ر ۔ ج
UNO-855
(Release ID: 2061979)
Visitor Counter : 30