وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کا مقصد خصوصی مہم 4.0 کے دوران 30,000 سے زائد مقامات کی صفائی  کرنا ہے


ڈی ایف ایس مالیاتی خدمات کے شعبے سے متعلق مخصوص سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کرے گا جو آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کو ممکن بناتی ہیں

Posted On: 03 OCT 2024 8:49PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 4.0 کا آغاز وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے ذریعے پورے جوش و خروش اور حقیقی جذبے کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ مہم کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوچکاہے ۔ تیاری کے مرحلے کے دوران اس محکمے اور علاقائی تنظیموں کے نوڈل افسران کا تقرر کیا گیا ہے ۔

 

تمام تنظیموں اور  ڈی ایس ایف سیکشنز نے زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی ہے اور مہم کے مختلف تجویز کردہ پیرامیٹرز/سرگرمیوں کے تحت اہداف مقرر کیے ہیں۔ ڈی ایف ایس نے ملک بھر میں 30,000 سے زیادہ سائٹس کو صاف کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے، جبکہ خصوصی مہم 3.0 کے دوران 26,958 سائٹس کو صاف کیا گیا تھا۔

 

ڈی ایف ایس مخصوص سرگرمیوں پر بھی توجہ دے گا جو کہ غیر فعال کھاتوں کو اپ ڈیٹ کرنا، لاکر معاہدوں کی تجدید، دعووں کا تصفیہ، پنشن کی شکایات کا ازالہ اورکھاتوں میں اندراج کو اپ ڈیٹ کرنا وغیرہ سے متعلق ہیں جو آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کو ممکن بنائے گی۔ ڈی ایس ایف نے اپنی تنظیموں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صارفین پر مذکور اقدامات جیسے واٹر ڈسپنسر کی تنصیب، بزرگ شہریوں کے لیے بیٹھنے کی جگہوں/لابیوں کی توسیع، معذوروں کے لیے ریمپ کی تعمیر وغیرہ  کے ذریعہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

 

********

 

ش ح۔ش آ ۔اش ق

 (U: 837)


(Release ID: 2061849) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi