بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کھادی کاریگروں کی اجرت میں اضافہ اور گاندھی جینتی پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا


بابا کھڑک سنگھ مارگ پر واقع کھادی بھون میں جناب جے پی نڈا، جناب جیتن رام مانجھی اورمحترمہ شوبھا کرندلاجے نے خصوصی رعایتی مہم کا باضابطہ آغاز کیا

دو اکتوبر 2024سے اسپنرز (بُنکر)کی اجرت میں 25 فیصد اور بنکروں کی اجرت میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

کے وی آئی سی کے چیرمین جناب منوج کمار نے کہا، آنجہانی باپو کے وژن، حب الوطنی اور کاریگروں کی فلاح و بہبود کو برقرار رکھنا عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی ترجیح ہے

Posted On: 02 OCT 2024 8:39PM by PIB Delhi

گاندھی جینتی کے مبارک موقع پر، ہندوستانی حکومت کی مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے تحت کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو بڑھاتے ہوئے  ملک بھر میں کھادی کاریگروں کی اجرت میں نمایاں اضافے کا اعلان کرکے غریبوں کی فلاح و بہبود اور بنکروں کے لیےاہم کا کام  کیا ہے۔اس اعلان کے بعد چرخہ پر سوت کاتنے والوں کی اجرت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا جائے گا، جب کہ کرگھے پر کام کرنے والے بنکروں کی اجرت میں 7 فیصد اضافہ ہوگا۔ مزید برآں، کھادی مصنوعات پر 20فیصد اور گاؤں کی صنعتوں کی مصنوعات پر 10فیصد کی خصوصی رعایت کناٹ پلیس، نئی دہلی میں واقع کھادی بھون کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں شروع کی گئی ہے۔

مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کی یاد میں، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے وزیر جناب جے پی نڈا، اور مرکزی ایم ایس ایم ای وزیر جناب جیتن رام مانجھی، ایم ایس ایم ای اور محنت و روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کے ساتھ اور کئی دیگر معززین نے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر واقع کھادی بھون میں خریداری کی، خصوصی رعایتی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ جناب جے پی نڈا نے کھادی کُرتا اور ولیج انڈسٹریز کی مصنوعات کے لیے کپڑے خریدے اور آن لائن ادائیگی کی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جباب نڈا نے شہریوں سے کھادی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی۔

جناب جیتن رام مانجھی نے میڈیا کے ذریعے لوگوں سے کھادی اور دیسی مصنوعات کو اپنانے اور آتم نربھر بھارت مہم کا حصہ بننے کی بھی اپیل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے مہاتما گاندھی کے الفاظ کو دہرایا، ‘میں چرخہ پر کاتے ہوئےہر دھاگے میں خدا کو دیکھتا ہوں۔’ اس فلسفے کو اپناتے ہوئے، کے وی آئی سی ’چرخہ انقلاب’کے ذریعے غریبوں کی فلاح و بہبود کے تانے بانے بُن رہا ہے۔

17 ستمبر، 2024 کو، مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش، پوربندر میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں، اسپنرز کے لیے اجرت میں 25فیصداور بنکروں کے لیے 7فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ نظرثانی شدہ اجرت 2 اکتوبر 2024 کو گاندھی جینتی کے موقع پر نافذ ہوئی۔جناب کمار نے وضاحت کی کہ اسپنرز جنہوں نے پہلے10 روپئےفی ہینک کمائے تھے اب انہیں 12.50 روپئےملے گا، جو کہ 2.50 روپئےفی تھان کا اضافہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کے دور میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ اسپنرز اور ویور کی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آخری اضافہ یکم اپریل 2023 کو کیا گیا تھا، جب اجرت کو 7.50 روپے سے بڑھا کر 10 روپے فی تھان کیا گیا تھا۔

چیئرمین جناب منوج کمار نے ‘کھادی انقلاب’ کے ذریعے کاتنے والوں اور بنکروں کی زندگیوں کو بدلنے کا سہرا وزیر اعظم مودی کی قیادت کو دیا۔ کھادی سیکٹر کا کاروبار گزشتہ مالی سال میں  1.55 لاکھ کروڑ سے تجاوز کر گیا، اور کھادی کاریگروں تک فوائد کو یقینی بنانے کے لیے، کے وی آئی سی نے اجرت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کھادی کے تقریباً 3,000 رجسٹرڈ ادارے ہیں جن میں تقریباً 4.98 لاکھ کھادی کاریگر ہیں، جن میں سے تقریباً 80فیصد خواتین ہیں۔ بڑھی ہوئی اجرت ان کاریگروں کو معاشی طور پر بااختیار بنائے گی۔جناب کمار نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وزیر اعظم مودی کے دور میں، اجرتوں میں تقریباً 213 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کھادی کے ذریعے دیہی ہندوستان کی اقتصادی بااختیار ہونے کی علامت ہے۔

میڈیا سے اپنے خطاب میں جناب منوج کمار نے کناٹ پلیس، نئی دہلی میں فلیگ شپ کھادی شو روم سمیت ملک بھر میں خصوصی رعایتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ڈسکاؤنٹ مہم 2 اکتوبر سے 30 نومبر 2024 تک چلے گی، جس میں کھادی کی مصنوعات پر 20فیصد اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات پر 10فیصد  رعایت دی جائے گی۔

چیئرمین نے ‘مقبول من کی بات’ پروگرام میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عمل کرنے پر زور دیا، کناٹ پلیس میں کھادی بھون نے گزشتہ ایک دہائی سے گاندھی جینتی پر ہر سال فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گاندھی جینتی پر فروخت 2021-22 میں 1.01 کروڑ، 2022-23 میں 1.34 کروڑ، اور 2023-24 میں 1.52 کروڑ کے ساتھ، پچھلے تین سالوں میں مسلسل 1 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ کس طرح وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کھادی ‘وکل فار لوکل’اور ‘میڈ ان انڈیا’ تحریکوں کا پرچم بردار بن گیا ہے، جو ‘نیو انڈیا کی نئی کھادی’ کے عروج کی علامت ہے۔

************************

ش ح۔ ال

UNO: 793



(Release ID: 2061548) Visitor Counter : 11


Read this release in: Telugu , English , Hindi