سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا

Posted On: 03 OCT 2024 2:03PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ یہ مہم 17 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک چلائی گئی۔ یہ مہم 13 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی۔ اس وقت  سکریٹری (ڈی او ایس جے ای) جناب امت یادوکی طرف سے سوچھتا کاحلف دلایا گیا اور تمام عہدیداروں کو اس سال کے موضوع  ‘‘سوبھاؤ سوچھتا اور سنسکار سوچھتا’’ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی کی لائن وزارتوں کے ساتھ ساتھ اداروں،سی پی ایس یوز، خود مختار اداروں، کارپوریشنوں، فیلڈ دفاتر وغیرہ کے ذریعے سلسلہ وار کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔صاف صفائی کے لئے شناخت کی گئی ٹارگیٹ یونٹس(سی ٹی یوز) میں شرم دان کے ذریعے صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔(i) مہیلا امداد کمیٹی کا کیمپس، چیمسفورڈ روڈ پہاڑ گنج، نئی دہلی، (ii) بابو جگ جیون رام نیشنل فاؤنڈیشن، نمبر 6 کرشنا مینن مارگ، نئی دہلی، اور (iii) کوٹھی نمبر 8، ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ، نئی دہلی

قومی صافی کرمچاریوں سے متعلق مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) نے  21 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے لاجپت نگر میں واقع ایم سی ڈی کمیونٹی سینٹر کی کرشنا مارکیٹ میں  ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 300 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

اس محکمہ کے عہدیداران کی جانب سے مہیلا امداد کمیٹی کے کیمپس میں 23 ستمبر 2024 کو اور بی جے آر این ایف کیمپس میں 24 ستمبر 2024 کو صفائی ستھرائی اور شرمدان مہم کا انعقاد کیا گیا۔

‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے ایک حصے کے طور پر، 27 ستمبر 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی) کیمپس میں شجر کاری  مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیر مملکت (ایس جے اینڈ ای)جناب رام داس اٹھاولے نےڈی او ایس جے  اینڈ ای اور ڈی اے آئی سی کے افسران کے ہمراہ درخت لگائے۔

اس محکمہ کے سینئر افسران اوراس کی تنظیموں نے سکریٹری  (ڈی او ایس جے ای)  کی قیادت میں 30 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن کے کیمپس میں مختلف جڑی بوٹیوں  کےاور مقدس پودے لگائے۔

محکمہ کے افسران اوران کے اہل خانہ ، طلباء اور ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ جو محکمہ سے امداد وصول کرتے ہیں ، نے پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے تحت شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی مہم میں مل جل کرحصہ لیا ۔

یکم اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈی اے آئی سی میں منعقدہ  ایس ایچ ایس-2024 مہم کی اختتامی تقریب میں، سکریٹری( ڈی او ایس جے ای) نے اعلان کیا کہ صفائی ستھرائی کے لئے شناخت شدہ  تینوں ٹارگیٹ یونٹوں کی صفائی مہم مکمل کر لی گئی ہے۔

اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی  یوز اور دفاتر کو انعامات سے نوازا گیا اور صفائی ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اپنے خطاب میں، جناب امت یادو نے اس مہم کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے، سبھی سے  ایک خصوصی اپیل کی کہ وہ سوچھتا ابھیان کو ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔

ڈی او ایس جے ای کے عہدیداران کی جانب سے  2 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے شاستری بھون کیمپس میں شرمدان اور خصوصی صفائی مہم کے ذریعےسوچھ بھارت دیوس منایا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ف ر

U-790



(Release ID: 2061518) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi