صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صحت  اورخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت  مرکزی ادویہ معیار کنٹرول تنظیم، بین الاقوامی  طبی آلات ریگولیٹری فورم کامنسلک ممبر بنا


آئی ایم ڈی آر ایف کی رکنیت سی ڈی ایس سی او  طبی آلات ریگولیٹری نظام کو مضبوط کرے گی ، اورابھرتے ہوئے تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوگی

Posted On: 03 OCT 2024 11:56AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بھارت کے ریگولیٹری فریم ورک کو عالمی قبول شدہ معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے طبی آلات کے لیے جامع ضابطے کی شروعات کی ہے یہ اقدام ایک ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے جو طبی آلات کے شعبے میں ترقی اور جدت کو فروغ دیتا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت مرکزی ادویہ معیار کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) نے سال 2024 میں بین الاقوامی  طبی آلات ریگولیٹری فورم (آئی ایم ڈی آر ایف) کی رکنیت کے لئے درخواست دی  جس کا مقصد گھریلو صنعت کی مسابقت کو بڑھانا اور عالمی سطح پر میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹری کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ سی ڈی ایس سی او کی ایسوسی ایٹ رکنیت بھارت کی ایسوسی ایٹ رکنیت کا جائزہ لینے اور ستمبر 2024 میں سیئٹل، امریکہ میں منعقدہ آئی ایم ڈی آر ایف کے 26 ویں اجلاس کے دوران سی ڈی ایس سی او کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد دی گئی۔

بین الاقوامی طبی آلات  ریگولیٹری فورم (آئی ایم ڈی آر ایف)، جو 2011 میں قائم ہوا،  بین الاقوامی طبی آلات  ریگولیٹرز کا ایک مشترکہ گروپ ہے جو  بین الاقوامی طبی آلات ڈیوائس ریگولیٹرز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔آئی ایم ڈی آر ایف کے اراکین میں امریکہ، آسٹریلیا، یورپی یونین، جاپان، برطانیہ، برازیل، روس، چین، جنوبی کوریا، سنگاپور، اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ریگولیٹری حکام شامل ہیں۔آئی ایم ڈی آر ایف کی منسلک رکنیت حاصل کرنے سے دنیا بھر کے ریگولیٹری حکام کے ساتھ اعتماد اور تعاون کی تعمیر کے لیے اہم مواقع فراہم ہوں گے۔

تنظیم کی رکنیت سے دنیا بھر میں ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل میں مدد ملے گی۔ یہ مینوفیکچررز کے لیے پیچیدگی کو کم کرے گا اور ریگولیٹری تنظیموں کے درمیان تعاون، مستقل مزاجی اور صف بندی کی حوصلہ افزائی کرکے صحت عامہ کے تحفظ میں مدد کرے گا۔ اس سے جدت طرازی میں مدد ملے گی اور نئے طبی آلات تک بروقت رسائی ممکن ہو گی۔

ایک  منسلک ممبر کے طور پر، ہندوستان آئی ایم ڈی آر ایف کے کھلے اجلاسوں میں شرکت کر سکے گا۔ اس سے دیگر ریگولیٹرز کے ساتھ تکنیکی مسائل پر معلومات کے تبادلے، طبی آلات کی تازہ ترین ریگولیٹری حکمت عملیوں اور بھارت کے تجربات اور پہلوؤں کے اشتراک کے ساتھ ساتھ طبی آلات کے لیے آئی ایم ڈی آر ایف دستاویزات کے تمام یا کچھ حصے کو اپنانے میں سہولت ہوگی۔ اس سے سی ڈی ایس سی او کو اپنے میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹری نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ متنوع، ابھرتے ہوئے تکنیکی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ یہ صحت عامہ  اور حفاظت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے طبی آلات کے ضابطے کے لیے بین الاقوامی معیارات کے حصول کے ہدف کو جاری رکھا جا سکے گا۔

یہ رکنیت ہندوستانی طبی آلات کے مینوفیکچررز کو آئی ایم ڈی آر ایف کے رکن ممالک کی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائے گی، اس طرح عالمی مارکیٹ میں ‘‘برانڈ انڈیا’’ کو تقویت ملے گی۔

********

ش ح۔ش آ ۔اش ق

 (U: 789)



(Release ID: 2061492) Visitor Counter : 16