ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب اشونی ویشنو نے سیالدہ اسٹیشن پر پلیٹ فارم کی توسیع،نئی ریل خدمات اور ناشی پور ریلوے پل کاافتتاح کیا


جناب اشونی ویشنو نے بریتھویٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا اور ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’  مہم میں حصہ لیا اور گاندھی بھون میں گاندھی جینتی منائی

Posted On: 02 OCT 2024 8:46PM by PIB Delhi

ریلوے،اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج بریتھویٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ، کولکاتا کا دورہ کیا۔ انہوں نے بریتھویٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں ایک ترمیم شدہ گارڈ وین کا بھی معائنہ کیا۔ جناب  ویشنو نے جناب  سوکانت مجمدار شمال مشرقی خطے کی تعلیم اور ترقی کے وزیر مملکت اور دیگر معززین کے ساتھ ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ مہم  میں انہوں نے ایک صفائی ستھرائی کرنے والی مشین چلائی اور بریتھویٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ، کولکاتا  میں منعقدہ  شرمدان میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ جناب وشنو نے گاندھی بھون، بیلگھاٹہ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے  ساتھ گاندھی جینتی کے موقع پر دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YS82.jpg

 

آج سیالدہ ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک تقریب میں جناب اشونی ویشنو نے 12 کوچ والی ای ایم یو (الیکٹرک ملٹی پل یونٹ) لوکل ٹرینوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پانچ پلیٹ فارمز (پلیٹ فارم نمبر 1 سے 5) کی توسیع کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس  سدھارسے اسٹیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوگا جس سے روزانہ 3 لاکھ اضافی مسافر سفر کرسکیں گے۔ ای ایم یو ٹرینوں کو 9 کوچ سے 12 کوچ ریک میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جو مضافاتی مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔ مرکزی وزیر نے مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں نو تعمیر شدہ نیشی پور ریلوے پل پر مسافر ٹرین خدمات کا بھی افتتاح کیا۔ یہ پل بھاگیرتھی ندی کے دونوں کناروں کے درمیان ایک اہم ریل رابطہ قائم کرتا ہے اور مقامی باشندوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتا ہے۔ اس موقع پرجناب  ویشنو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیالدہ-راناگھاٹ ای ایم یو، عظیم گنج-کوسم بازار ایم ای ایم یو (مین لائن الیکٹرک ملٹیپل یونٹ) ٹرین اور کرشن نگر-عظیم گنج مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ مزید برآں، انہوں نے رادھیکاپور-آنند وہار ٹرمینل ایکسپریس کا افتتاح کیا، جو مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے رادھیکاپور  اور دہلی کے درمیان پہلا براہ راست ریل رابطہ قائم کرتا ہے۔ اس نئی سروس سے مغربی بنگال کے مالدہ اور بہار کے کٹیہار سمیت قریبی اضلاع کے طلباء، مریضوں، تاجروں اور رہائشیوں کو کافی فائدہ ہو گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L9MY.jpg

 

اسٹیشن پر کھانے پینے کا  انوکھا تجربہ فراہم کرتے ہوئے جناب ویشنو نے سیالدہ میں ایک ریل کوچ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا، جس میں مسافروں کے لیے ریلوے تھیم پر مبنی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ ذائقہ دار کھانے پیش کئے جارہے ہیں ۔ جناب ویشنو نے سیالدہ میں آویزاں پرانے فلمی پوسٹروں کی نمائش کا بھی دورہ کیا، جس میں ہندوستانی ریلوے پر فلمائی گئی مشہور ہندوستانی فلموں کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ انہوں نے سیالدہ میں ون ا سٹیشن ون پروڈکٹ (او ایس او پی) کے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور مقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتے ہوئے  ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے مقامی مصنوعات کی خریداری کی ۔

 

اس موقع پر مرکزی وزیر نے مرکزی حکومت کے تحت کولکاتا میٹرو کی توسیع میں ہوئی زبردست پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 1972 اور 2014 کے درمیان کولکاتامیٹرو ٹریک کی صرف 28 کلومیٹر لمبائی کو تیار کیا گیا تھا۔ تاہم، پچھلی دہائی میں، 2014 سے 2024 تک، 38 کلومیٹر کا اضافی ٹریک بچھایا گیا ہے، جو ریاست میں میٹرو نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ مزید، انہوں نے ریاست میں 9 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشن کا ذکر کیا جو مغربی بنگال کے لوگوں کے لیے تیز رفتار ریل رابطے کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039VWJ.jpg

 

انہوں نے مغربی بنگال میں ریلوے کی ترقی کے لیے بجٹ مختص میں مرکزی حکومت کے خاطر خواہ اضافے کو بھی تسلیم کیا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’’ ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ریاستی حکومت سے زمین سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے جناب ویشنو نے نشاندہی کی کہ اس وقت مغربی بنگال میں 61 ریلوے پروجیکٹ زمین کے حصول کے چیلنجز کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن ان کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے ریاستی حکومت کا تعاون ضروری ہے۔

 

اس موقع پر بلورگھاٹ کے ایم پی جناب  سوکانت مجمدار، شمال مشرقی خطہ کی تعلیم اور ترقی کے وزیر مملکت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت اور بن گاؤں کے رکن پارلیامنٹ جناب شانتنو ٹھاکر، مغربی بنگال کے رکن اسمبلی سمیک بھٹاچاریہ، راناگھاٹ کے رکن اسمبلی جناب جگن ناتھ سرکار، رائے گنج کی سابق ایم پی محترمہ دیباشری چودھری، پدم شری جناب پرہلاد رائے اگروال اور ایسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر مِلند دیوسکر بھی موجود رہے۔

 

 

 

********

 

ش ح۔ ش آ ۔اش ق

 (U: 779)


(Release ID: 2061415) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada