وزارت دفاع
برلن میں 17ویں ہندوستان-جرمنی فوجی تعاون ذیلی گروپ کی میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
02 OCT 2024 7:08PM by PIB Delhi
انڈیا-جرمنی ملٹری کوآپریشن سب گروپ (ایم سی جی ایس) کا 17 واں ایڈیشن 01-02 اکتوبر 24 کو برلن، جرمنی میں منعقد ہوا۔ بات چیت میں دوطرفہ فوجی تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے اور تمام شعبوں میں جاری دفاعی مصروفیات کو مضبوط بنانے کے لیے نئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ملاقات دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ایم سی جی ایس ایک ایسا فورم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ ہیڈ کوارٹرز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور جرمنی کے بین الاقوامی تعاون مسلح افواج کے محکمے کے درمیان اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر باقاعدہ بات چیت ہو سکے۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی طرف سے ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف فار انٹرنیشنل ڈیفنس کوآپریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل کوآپریشن، آرمڈ فورسز آفس جرمن کی جانب سے کی۔
************
ش ح ۔ا م
(U:767 )
(Release ID: 2061268)
Visitor Counter : 28