وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آیوش وزارت نے ملک بھر میں 670 سرگرمیوں کے ساتھ "سوچھتا ہی سیوا" مہم منائی


ایک ساتھ مل کر، ہم نے اپنے وزیر اعظم کے صاف اور صحت مند ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے میں تعاون کیا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آیوش کی وزارت

Posted On: 02 OCT 2024 6:33PM by PIB Delhi

گاندھی جینتی کے پرمسرت موقع پر، آیوش کی وزارت نے "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے اختتام کا جشن منایا، ملک بھر میں 670 سرگرمیاں منعقد کیں اور سوچھ بھارت مشن سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011MF4.jpg

ملک بھر میں 351 سوچھتا میں جن بھاگداری سرگرمیاں، 201 صفائی دوست تحفظ کیمپس، اور 118 جامع صفائی پروگرام منعقد کیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اندیش اقدام سے متاثر اس مہم نے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے مہم کو کامیاب بنانے میں آیوش وزارت کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا، "میں آیوش کی وزارت کی پوری ٹیم کو 'سوچھتا ہی سیوا' مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے لگن کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے مل کر اپنے عزت مآب وزیر اعظم کے صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان۔وژن کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت کو ان کی محنت اور عزم کے لیے سراہا جانا چاہیے جنہوں نے ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں اس مہم کی کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔ ہندوستان کے شہریوں کی روزمرہ کی صحت اور بہبود میں بہتری بھی اس میں شامل رہی۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آیوش وزارت نے ایک "سوچھتا ہی سیوا" جلوس کا انعقاد کیا، جس میں عوام اور وزارت کے افسران کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جس سے صفائی اور ستھراءی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OKTP.jpg

"سوچھتا ہی سیوا" مہم کے تین اہم ستونوں کے تحت آیوش کی وزارت نے ملک بھر میں سرگرمیوں کا اہتمام کیا:

 

سوچتا میں جن بھاگیداری – وزارت نے صفائی مہم میں عوام کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 351 تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

سمپورن سوچھتا - مختلف علاقوں میں مکمل صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کل 118 تقاریب منعقد کی گئیں۔

صفائی مترا تحفظ - 201 صفائی دوست تحفظ کیمپوں کا انعقاد صفائی کارکنوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

اس مہم کے ذریعے، آیوش کی وزارت نے حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کی ہے، اور سوچھ بھارت کے وسیع تر وژن میں تعاون کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H9MS.jpg

آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ بھاونا سکسینہ اور آیوش کے ڈائریکٹر جناب سبودھ کمار نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اپنے دفاتر میں صفائی کی کوششوں کا معائنہ کیا۔ تمام افسران نے اپنے اپنے کمروں کی صفائی کے ذریعے فعال طور پر حصہ لیا، کام کے حفظان صحت کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کے عزم کو تقویت دی۔

************

ش ح ۔ا م     

 (U:766  )



(Release ID: 2061267) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Kannada