قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز محکمہ کے ذریعے سوچھتا شرمدان کا انعقاد
Posted On:
02 OCT 2024 7:17PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش منانے اور سوچھ بھارت ابھیان کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر قانون ساز محکمہ، وزارت قانون و انصاف کی طرف سے شاستری بھون کے احاطے میں سوچھتا شرمدان کا اہتمام کیا گیا جو سوچھتا ہی سیوا مہم (ایس ایچ ایس) 2024 اور خصوصی مہم 4.0 کے تحت کی گئی ایک اہم پہل ہے، جس کی قیادت جناب ادے کمارا، ایڈیشنل سکریٹری، جناب آر کے پٹنائک، جوائنٹ سکریٹری/ نوڈل آفیسر، ڈاکٹر کے وی کمار، جوائنٹ سکریٹری اور محکمہ اور متعلقہ دفاتر کے صفائی ملازمین سمیت دیگر سینیئر افسران کر رہے تھے۔
اس کے علاوہ، جناب ادے کمارا اور جناب آر کے پٹنائک نے مہم کے تحت چلائی جا رہی سوچھتا سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے تمام سیکشن اور راہداریوں/ بیت الخلاء وغیرہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب ادے کمارا نے مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام عہدیداروں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول میں سوچھتا کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ وقت دیں، ساتھ ہی ساتھ دوستوں اور پڑوسیوں کو بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 770
(Release ID: 2061251)
Visitor Counter : 31