عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک حکومتی اقدام کی کامیابی کی ایک انوکھی کہانی.... لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’سوچھتا‘‘ کال ایک عوامی مہم میں بدل گئی:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا ، گاندھی جینتی پر صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینے کا عہد کیا ۔

گزشتہ مہموں کے دوران 355.5 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ آفس کی جگہ خالی کر دی گئی۔

ای ویسٹ اور اسکریپ کو ٹھکانے لگاکے 1ہزار 162کروڑ49 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ۔

وزیر نے سوچھتا کو طرز عمل میں تبدیلی لانے میں وزیر موصوف نے وزیر اعظم کی قیادت کا اعتراف کیا۔

شرمدان اور شجرکاری مہم کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے صفائی کی تحریک میں زبردست حصہ داری کے صلے میں صفائی متروں کو اعزاز دے کر نوازا۔

Posted On: 02 OCT 2024 6:16PM by PIB Delhi

’’یہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک حکومتی اقدام کی کامیابی کی ایک انوکھی کہانی ہے.... لال قلعہ سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’’سوچھتا‘‘  کال بڑے پیمانے پر ایک مہم میں بدل گئی، جس نے ملک بھر میں عوام میں صفائی کے تئیں ایک انقلابی تبدیلی بپاکی اور جس کی بدولت ایک بے ساختہ رضاکارانہ کوشش کی حوصلہ افزائی ہوئی‘‘۔

ان باتوں کا اظہار سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا، جن کے پاس ارضیاتی سائنس ، ایم او ایس پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارتوں کا چارج بھی ہے ۔ ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے گاندھی جینتی کے موقع پر حکومت ہند کے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے تحت خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کرتے ہوئے، صفائی، عوامی حفظان صحت اور خدمت کے لیے حکومت کی گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔

قومی راجدھانی دہلی میں دو تقاریب کی قیادت کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادارہ جاتی صفائی اور انتظامی التوا کو کم کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔  ایک تقریب کا اہتمام محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نے نہرو پارک میں کیا تھا جبکہ دوسری تقریب وزارت ارتھ سائنسز کی میزبانی میں پرتھوی بھون میں منعقد ہوئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پچھلی مہموں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے گزشتہ تین مہموں کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ای ویسٹ اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے نہ صرف355.6 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ پیداواری استعمال کے لئے خالی ہوگئی بلکہ  1162.49 کروڑ روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اس دوران 96 لاکھ 10 ہزار فائلیں کو ٹھکانے لگایا گیا، جبکہ  4 لاکھ سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کرکے ان کی صفائی کی گئی۔

A person speaking into microphonesDescription automatically generated

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے۔

وزیر موصوف نے صفائی کے بنیادی مسئلے سے نمٹنے کے لئے سوچھتا مہم کو متعارف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کے نظریے  نے سوچھتا کو حکومت کی زیرقیادت پہل سے آگے بڑھا کر اسے عوام کے رویے میں تبدیلی انقلاب میں بدل دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ  سوچھتا مہم لوگوں کی نفسیات میں پیوست ہو چکی ہے۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت کم ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ حکومتی مہم عوام کے رویوں کو تبدیل کرنے والی عوامی تحریک بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج صفائی صرف ایک حکومتی فرمان  نہیں ہے، بلکہ یہ عام شہریوں کا ایک بنیادی شغل  بن گیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ جاری خصوصی مہم 4.0 کا مقصد تمام سرکاری دفاتر میں ایسے رویے کی تبدیلیوں کو ادارہ جاتی بنانا ہے، جن میں انتظامی التواء کو کم کرنے اور عوامی خدمت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آج کے دن کی سرگرمیوں میں  سوچھ انجلی  اور شجر کاری مہم شامل رہیں۔  

سوچھ انجلی  : وزیر موصوف نے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ  بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ’سوچھ انجلی‘ پیش کیا اور انہیں خراج عقیدت ادا کر تے ہوئے ایک صاف ستھرے بھارت کےگاندھی جی کے نظریے کے تئیں سرکار کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  بابائے قوم کو آج کا خراج اس وراثت کی یاددہانی ہے جسے ہم ان صفائی مہموں کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں۔

شجرکاری مہم:   وزیر موصوف نے نہرو پارک اور پرتھوی بھون دونوں مقامات پر ایک پیڑ ماں کے نام پہل کے تحت کچھ پودے لگائے جو ماحولیاتی پائیداری کے تئیں  حکومت کی توجہ کی علامت ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مہم کی کامیابی میں صفائی متروں  کی خدمات کے اعتراف میں انہیں کچھ حفاظتی کِٹ اور مٹھائیاں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔وزیر موصوف نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کی لگن حقیقتاً عوامی خدمت کی بے مثال ہے۔

A person speaking into microphonesDescription automatically generated

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے۔

 

وزیر موصوف نے نہرو پارک اور پرتھوی بھون میں ’’شرمدان‘‘ کی سرگرمیوں کی بھی قیادت کی، جس میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نیز ارضیاتی سائنس کی وزارت کے افسران بھی شامل تھے۔ ان کی شرکت نے شہری ذمہ داری کے پیغام اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے میں اجتماعی کارروائی کی اہمیت کو تقویت دی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی تعریفیں کی۔ انہوں نے ملک بھر میں 96 ساحلوں کی صفائی کے لیے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی بھی تعریفیں کی کیونکہ  یہ ایک ایسا اقدام ہے جو نہ صرف دفتری جگہوں بلکہ عوامی مقامات کو بھی صاف رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کس طرح سوچھتا مہم نے اپنے ابتدائی مراحل میں 4 لاکھ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کر کے خواتین کو بااختیار بنایا تھا اور اس طرح یہ تحریک اب فضلے سے دولت پیدا کرنے  کی سمت میں گامزن ہے۔   اس موقع پر اور لوگوں کے علاوہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری  جناب وی سری نواس اور محکمہ ارضیاتی سائنسئز میں سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔ش ار۔  ول

Uno-759



(Release ID: 2061250) Visitor Counter : 17


Read this release in: English