وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت تعلیم نے این ایس ایس کے ساتھ مل کر دہلی یونیورسٹی کے سری وینکٹیشور کالج میں ”سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا“ تھیم کے تحت سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 02 OCT 2024 4:29PM by PIB Delhi

جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم (ڈی او ایچ ای)، وزارت تعلیم نے آج سری وینکٹیشورا کالج (ایس وی سی)، دہلی یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی اور جناب لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کے موقع پر سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا کے تھیم کے تحت ایک سوچھتا مہم میں حصہ لیا۔ وزارت تعلیم نے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری، ڈی او ایچ ای، جناب سنیل کمار برنوال؛ جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایچ ای) محترمہ نیتا پرساد؛ جوائنٹ سیکرٹری (ڈی او ایچ ای)، جناب اکرام رضوی؛ جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایچ ای)، محترمہ رینا سونووال کوولی؛ جناب چیتنیا پرساد، وزارت کے افسران کے ساتھ پروفیسر وی روی، پرنسپل، ایس وی سی؛ پروفیسر کے چندرامنی، وائس پرنسپل، ایس وی سی اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

جناب کے سنجے مورتی اور دیگر معززین نے کالج کے احاطے میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پانچ درخت لگائے۔ انہوں نے کالج کے قریب ستیہ نکیتن بس اسٹینڈ کے پاس بلیک اسپاٹ/ کلیننیس ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) کی صفائی میں بھی حصہ لیا۔ این ایس ایس ممبران، کالج کے این ایس ایس رضاکار، آر ڈبلیو اے کے نمائندے، سماجی کارکنان اور ایم سی ڈی کے عملے نے جگہ کی اچھی طرح صفائی میں ان کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

سکریٹری نے مقامی لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ مستقبل میں اس جگہ کی صفائی کو برقرار رکھیں اور ضرورت پڑنے پر اس سلسلے میں کالج کی مدد کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے طلبا کو مستقبل میں بھی صفائی مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے حوالے سے ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ طلبا نے این ایس ایس میں کام کرتے ہوئے اپنے تجربات اور تدریس کا اشتراک کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 752



(Release ID: 2061171) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi