کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت کوئلہ نے "سوچھ بھارت دیوس" کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم کا کامیابی سے اختتام کیا

Posted On: 02 OCT 2024 3:15PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر "سوچھ بھارت دیوس" کے جشن کے ساتھ "سوچھتا ہی سیوا" مہم کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔ یہ مہم گاندھی جی کے صاف اور صحت مند ہندوستان کے وژن  کی عکاسی کرتی  ہے  نیز صفائی اور صحت عامہ کے ان کے نظریات کو برقرار رکھنے کے لئے وزارت کی لگن کو تقویت بخشتی ہے۔ اس وژن کو پورا کرنے کے لیے، کوئلہ کی وزارت نے صفائی وستھرائی کی اقدار اور کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک وسیع صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس قدم  کے ذریعہ صفائی سے متعلق مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، جس سے صفائی کو ایک اجتماعی ذمہ داری بنانے کی اہمیت کو تقویت ملی۔

وزارت کوئلہ کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ روپندر برار اور وزارت کوئلہ کی  ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ وسمتا تیج نے جوائنٹ سکریٹری سنجیو کمار کاسی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے مل کر صفائی اور ماحولیاتی شعور کے تئیں وزارت کی لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگا صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کوئلہ کی وزارت کی ٹیم نے اس مہم میں سرگرم ہونے کی دعوت کو قبول کیا اور شاستری بھون اور اس کے آس پاس کے علاقے کی صفائی کا کام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا۔ انہوں نے نہ صرف کوڑا اٹھایا بلکہ کچرے کو الگ کرنے کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا، اور ماحولیاتی شعور کی حوصلہ افزائی کرنے والے پیغامات کا اشتراک کیا۔ مزید برآں، ایک واکتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں، عملے اور عوام کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

صافی ملازمین کی انتھک کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت نے انہیں گفٹ ہیمپرسے نوازا، اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جیسے ہی سوچھتا ہی سیوا مہم کی تکمیل ہوئی ، وزارت کے عہدیداروں نے صفائی کے جذبے کو آگے بڑھانے کا عہد لیا۔ اس اجتماعی کوشش نے صاف ستھرے اور پائیدار ماحول کو برقرار رکھنے میں کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ قدم صفائی وستھرائی اور صحت عامہ کے بارے میں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو برقرار رکھنے کے لئے وزارت کے عہد کے ثبوت کے طور پر  ہے، جن کا ماننا تھا کہ صفائی ایک ترقی پسند معاشرے کا لازمی جزو ہے۔ وزارت کے عملے اور عہدیداروں کی وسیع شرکت ایک صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار ماحول کی سمت کام کرنے میں اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کی تصدیق کرتی ہے اور صفائی اور کمیونٹی سروس کے ان اصولوں کے لیے لگن کی علامت ہے جن کی مہاتما گاندھی نے پوری زندگی حمایت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  (

748



(Release ID: 2061113) Visitor Counter : 15


Read this release in: Telugu , English , Hindi