وزارت خزانہ
حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ 1934 کے تحت مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تشکیل نو کی مشتہری کی
Posted On:
01 OCT 2024 8:17PM by PIB Delhi
آر بی آئی ایکٹ کی دفعات کے مطابق، مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) چھ اراکین پر مشتمل ہے: تین اراکین آر بی آئی سے اور تین کا تقرر مرکزی حکومت کرتی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ، 1934 کے سیکشن 45زیڈ بی کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مرکزی حکومت نے اس کے مطابق آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے، جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:-
- ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر - چیئرپرسن، از روئے عہدہ؛
- ریزرو بینک آف انڈیا کے نائب گورنر، مالیاتی پالیسی کے انچارج - ممبر، ازروئے عہدہ؛
- مرکزی بورڈ کے ذریعہ ریزرو بینک آف انڈیا کا ایک افسر نامزد کیا جائے گا - ممبر، ازروئے عہدہ؛
- پروفیسر رام سنگھ، ڈائریکٹر، دہلی اسکول آف اکنامکس، دہلی یونیورسٹی - ممبر؛
- جناب سوگتا بھٹاچاریہ، ماہر اقتصادیات - رکن؛ اور
- ڈاکٹر ناگیش کمار، ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو، انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ، نئی دہلی — رکن۔
مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اراکین پر(مذکورہ نمبر (ڈی)، (ای) اور (ایف))، چار سال کی مدت کے لیے، فوری طور پر یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، عہدہ سنبھالیں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:932
(Release ID: 2060930)
Visitor Counter : 54