وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

’’اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آنے والی نسلیں ہمارے ملک کے عجائبات کو اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ تجربہ کر سکیں، صفائی ستھرائی نہ صرف ملک کی خوبصورتی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دیتی ہے‘‘: مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


وزارت سیاحت نے سوچھتا ہی ساوا کے تحت صفائی مہم اور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 01 OCT 2024 6:13PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوا کے جشن کے پکھواڑے کے اختتام پر، یکم اکتوبر 2024 کو سیاحت اور ثقافت۔کے وذیر کی موجودگی میں انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، پوسا، نئی دہلی میں وزارت سیاحت کی طرف سے صفائی مہم اور بیداری پروگرام پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010KWE.jpg

اس موقع پر سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شرکاء سے خطاب کیا جس میں سیاحت کی وزارت، انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے افسران، فیکلٹی اور مختلف ٹریول اینڈ ٹورازم اور ہاسپیٹلٹی اداروں کے طلباء شامل تھے۔ اپنے خطاب میں محترم وزیر نے بالعموم اور خاص طور پر سیاحتی مقامات پر صفائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UCSE.jpg

انہوں نے کہا کہ سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا کے موضوع کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کا اثر ہمارے اردگرد کی جسمانی صفائی سے بالاتر ہے۔ یہ ہمارے اندر ذمہ داری، اتحاد اور اپنے ماحول کے تحفظ میں اپنے اجتماعی کردار کے بارے میں بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ صفائی نہ صرف ملک کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ پائیدار سیاحت کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آنے والی نسل ہمارے ملک کے عجائبات کو پوری شان و شوکت سے تجربہ کر سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033CCE.jpg

اس موقع پر، صفائی کے عملے / صفائی متر کو ان کے حوصلے بڑھانے کے لیے وزیر موصوف نے سوچھتا پرہاری کے وقار بیج سے نوازا۔ اس تقریب میں ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کی جانب سے سوچھتا ہی سیوا کے تھیم پر نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام وزیر موصوف کی قیادت میں کیمپس میں اور اس کے ارد گرد صفائی مہم کے ذریعے کیا گیا۔ میگا ایونٹ میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔

 ۔  ۔  ۔

 

ش ح ۔ م ع ۔  ت ح                                             

01.10.2024

U - 723



(Release ID: 2060912) Visitor Counter : 7


Read this release in: Hindi , Tamil , English