ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانی ریلوے کا مقصد 31 اکتوبر 2024 تک 50,000 صفائی مہم چلانا — خصوصی مہم 3.0 کے پچھلے ہدف کو دوگنا کرنا ہے


خصوصی مہم 4.0 کے تحت 2.5 لاکھ زیر التوا عوامی شکایات اور اپیلوں کو حل کرنے پر خصوصی توجہ

ریکارڈ کے انتظام میں 85 ہزار طبعی ریکارڈوں اور 20 ہزار ای فائلوں کا جائزہ لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

Posted On: 01 OCT 2024 6:11PM by PIB Delhi

صفائی کا مشاہدہ کرنے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 نے پورے ہندوستانی ریلوے بشمول ریلوے بورڈ کی سطح اور تمام فیلڈ دفاتر/یونٹ میں پوری رفتار حاصل کر لی ہے۔ 16.09.2024 کو شروع ہونے والا تیاری کا مرحلہ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور مہم کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کو پختہ کیا جا رہا ہے۔

مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے 31.10.2024 تک 50,000 صفائی مہم چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جو گزشتہ خصوصی مہم 3.0 کے لیے مقرر کردہ ہدف سے تقریباً دو گنا ہے۔ موجودہ مہم کے دوران تقریباً 2.50 لاکھ زیر التوا عوامی شکایات اور اپیلوں کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے تمام زونل ریلوے/فیلڈ اکائیوں کو زیر التوا سی پی جی آر اے ایم/ اپیل معاملوں کو فوری طور پر نمٹانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، ڈی اے آر پی جی کی طرف سے تجویز کردہ مختلف پیرامیٹروں میں اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں یعنی تقریباً 1000 زیر التوا ایم پی حوالہ جات، نیز ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور پی ایم او کے حوالہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں خصوصی مہم 4.0 کے حصولیابی کے مرحلے یعنی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 کے دوران حل کیا جائے گا۔

ریکارڈوں کے انتظام کے لیے تقریباً 85 ہزار طبعی اور تقریباً 20 ہزار ای فائلوں کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے جن کی جائزہ لینے کے مقصد سے نشاندہی کی گئی ہے۔ قواعد کو آسان بنانے کے مقصد سے بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار اور سکریٹری ریلوے بورڈ محترمہ ارونا نایر خصوصی مہم 4.0 کو کامیاب بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 715



(Release ID: 2060896) Visitor Counter : 10


Read this release in: Tamil , English , Hindi