ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے ہریانہ اور پنجاب میں دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات کی نگرانی کے لیے فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے


فلائنگ اسکواڈ دھان کی پرالی کو جلانے سے روکنے کی کوششوں کے بارے میں روزانہ رپورٹ کریں گے

Posted On: 01 OCT 2024 6:07PM by PIB Delhi

سی اے کیو ایم کی ہدایات کے تحت خریف سیزن 2024 میں دھان کی پرالی کو جلانے کے عمل کے خاتمے کیلئے پنجاب اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جامع ایکشن پلان تیار گیا گیا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں دھان کی کٹائی کے موسم کے دوران دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے نگرانی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے ایجنسیوں کے قریبی تال میل کی غرض سے سی اے کیو ایم کی مدد کرتے ہوئے سی پی سی بی کے فلائنگ اسکواڈز کو پنجاب اور ہریانہ کے شناخت شدہ اہم اضلاع میں  01.10.2024 سے 30.11.2024 کے دوران تعینات کئے گئے ہیں، جہاں دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔

اس طرح تعینات فلائنگ اسکواڈ ضلعی سطح پر متعلقہ حکام/ افسران / متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ نوڈل افسران کے ساتھ قریبی تال میل کریں گے۔

پنجاب کے سولہ (16) اضلاع جہاں فلائنگ اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں وہ ہیں امرتسر، برنالہ، بھٹنڈہ، فرید کوٹ، فتح گڑھ صاحب، فضلکا، فیروز پور، جالندھر، کپورتھلہ، لدھیانہ، مانسا، موگا، مکتسر، پٹیالہ، سنگرور اور ترن تارن۔ ہریانہ کے دس (10) اضلاع جہاں فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں ان میں امبالہ، فتح آباد، ہسار، جند، کیتھل، کرنال، کروکشیتر، سرسا، سونی پت اور یمنا نگر ہیں۔

فلائنگ اسکواڈز متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تال میل میں زمینی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر کمیشن اور سی پی سی بی کو رپورٹ بھیجیں گے، جس میں مقررہ ضلع میں دھان کی پرالی کو جلانے کے مزید واقعات کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بھی شامل ہیں۔

مزید برآں، سی اے کیو ایم جلد ہی موہالی/چنڈی گڑھ میں دھان کی کٹائی کے موسم کے دوران ایک "دھان کی پرالی کے بندوبست" سیل قائم کرے گا تاکہ پنجاب اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں میں محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کیا جا سکے۔ فلائنگ اسکواڈ ان دونوں ریاستوں کے مختلف اضلاع میں تعینات کئے گئے ہیں۔

 ۔  ۔  ۔

 

ش ح ۔ م ع ۔  ت ح                                             

01.10.2024

U - 718


(Release ID: 2060883) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil