کوئلے کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے تمہیدی مرحلے کے دوران اہداف کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
01 OCT 2024 5:16PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے 16 سے 30 ستمبر 2024 تک جاری رہنے والی خصوصی مہم 4.0 کے تمہیدی مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ یہ مہم سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوامعاملوں کو کم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ خصوصی مہم 2024 تمام وزارتوں اور محکموں کے تمام دفاتر میں سوچھتا کے نفاذ کا تصور کرتی ہے، جس کا مقصد مجموعی طور پر صاف صفائی کو بہتر بنانا اور سرکاری دفاتر کے ساتھ بات چیت کے وقت عام لوگوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس مہم کے لیے مناسب تیاری کو یقینی بنانے کے لیے، کوئلے کی وزارت کی جانب سے سکریٹری ساتھ ہی ایڈیشنل سکریٹری سطح پر تمہیدی مرحلے کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ جائزہ میٹنگیں کی گئیں۔ نگرانی کے اس سخت عمل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اس مہم کے مقاصد کے مطابق کی گئی،جس سے صفائی اورکاکردگی کی صلاحیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے وزارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس تمہیدی مرحلے کے دوران،متعدد اہم سرگرمیاں انجام دی گئیں جس سے اس مہم کے اہداف کے تئیں وزارت کے پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ دستاویز کی ترتیب کا جائزہ لینے اور باقی ماندہ فائلز کی شناخت کے لیےریکارڈ روم کا اچھی طرح معائنہ کیا گیا ساتھ ہی ریکارڈ کے بندوبست کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا۔ دفتر کے احاطے میں مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کی صحت اور بہبود کے تئیں وزارت کی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپنے پائیدار اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نےماحولیاتی تحفظ میں تعاون کرتے ہوئے 21 ستمبر 2024 کو ایک شجر کاری مہم چلائی۔
اب جب کہ یہ تمہیدی مرحلہ مکمل ہوچکا ہے تو ، کوئلہ کی وزارت اپنے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس میں ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں اور عوامی شکایات وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وزارت، خالی جگہوں کے انتظام اور فیلڈ دفاتر کے کام کاج کی جگہ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے پر زور دینے کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے لیے کل 964 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی سے زیادہ ہے اور تقریباً 62,08,064 مربع فٹ جگہ کو صاف ستھرا بنایا جائے گا۔ مزید برآں، وزارت کا مقصد، دستیاب جگہ کے بہترین استعمال کو یقینی بناتے ہوئے 8,286 ایم ٹی اسکریپ مواد کو ٹھکانے لگانا ہے۔ فائل مینجمنٹ کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، 19,091 فزیکل فائلوں اور 34,442 ای فائلوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس سے ایک فعال اور موثر ڈیجیٹل ورک اسپیس بنے گا۔
اب جبکہ کوئلے کی وزارت نے تمہیدی مرحلہ مکمل کرلیا ہے،تو اب وہ خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کو شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ واضح اور مقررہ اہداف اور ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ، یہ وزارت صفائی، کارکردگی کی صلاحیت اور عوامی شکایات کے جواب میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
*****
ش ح۔ک ح ۔ن م۔
U-706
(Release ID: 2060825)
Visitor Counter : 32