وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے پہلے تربیتی دستے کا ایران کے بندر عباس کا دورہ
Posted On:
01 OCT 2024 5:42PM by PIB Delhi
پہلے تربیتی اسکواڈرن(1ٹی ایس) – آئی این ایس تیر، آئی این ایس شاردل اور آئی سی جی ایس ویراکے جہاز ایران کے ساحلی شہر بندر عباس پہنچیں۔ یہ آمد خلیج فارس میں لمبی دوری کی تربیتی تعیناتی کا حصہ ہے۔ یہ دورہ بحری تعاون کے شعبے اور باہمی افہام و تفہیم کو استحکام بخشنے کی جانب اہم قدم کی عکاسی کرتا ہے۔
ان جہازوں کوآئی آر آئی بحری جہاز زیرے نے بندرگاہ تک لایا اور آئی آر آئی بحریہ کے فرسٹ نیول ڈسٹرکٹ اور بھارتی این اے کے معزز افراد نے رسمی استقبالیہ دے کر انہیں خوش آمدید کہا۔
اپنے دورے کے دوران یہ جہاز بھارتی بحریہ اور آئی آر آئی بحریہ کے درمیان بحری سلامتی اور ایک دوسرے کی کام کرنے کی صلاحیتوں پر مرکوز سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ جہازوں کے قیام کے دوران پیشہ ورانہ تبادلے، ایک دوسرے کے تربیتی دورے ، پھولوں کی چادر چڑھانا، دوستانہ کھیل مقابلے اور میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز(ایم پی ایکس) کا منصوبہ ہے۔
اس سے پہلےتربیت کے تبادلے کے حصہ کے طور پر مارچ 2024 میں ایرانی تربیتی جہازوں بوشہر اور طونب نے ممبئی کا دورہ کیا تھا۔ آئی آر آئی بحری جہاز دینا نے بھی فروری 2024 میں کثیر رخی بحری مشق ، میلان24 میں حصہ لیا تھا۔
یہ دورہ علاقائی ریاستوں کے ساتھ بحری اشتراک کے بھارت کے وژن ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) سے مطابقت رکھتا ہے۔
ش ح۔ ج
UNO-709
(Release ID: 2060821)
Visitor Counter : 29