مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاک کے محکمے نے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں ایک اہم رول اداکیا ہے:پوسٹ ماسٹر جنرل کرشن کمار یادو


پوسٹ کے محکمے نے 170سال کا جشن منایا ،  اس مدت کے دوران بہت سی تاریخی اور سماجی واقتصادی واقعات رونما ہوئے

 احمد آباد میں ڈاک کے محکمے کی 170سال پورے ہونے کے موقع پر منائی گئ تقریب میں ڈاک چوپال اور خون کے عطیے کے کیمپ کا اہتمام کیاگیا

Posted On: 01 OCT 2024 3:34PM by PIB Delhi

ملک میں ڈاک کا محکمہ قدیم ترین محکموںمیں سے ایک ہے جس نے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اہم رول اداکیا ہے۔ یہ محکمہ یکم اکتوبر 1854میں قائم کیاگیا تھا اور 170سال کے اس سفر کے دوران بہت سے تاریخی اور سماجی اور اقتصادی واقعات رونما ہوئے۔ان نظریات کا اظہار شمالی گجرات خطے کے پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے ڈاک کے محکمے کے یوم تاسیس کے موقع پر احمد آباد جی پی او میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/da309U6.jpg

اس موقع پر لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے ایک ڈاک چوپال کا اہتمام کیاگیا۔پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادو نے ایم ایل اے دریاپور جناب کوشک بھائی جین ، ڈائریکٹر پوسٹل سروسز محکمہ  میتا کے شاہ ، چیف پوسٹ ماسٹر جناب گوند شرما اور اجے جی ایم ۔آئی پی پی بی ڈاکٹر راجیو اوستھی کے ساتھ بچت کھاتوں ، سکنیا سمردھی  یوجنا کھاتوں ، مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ پوسٹل لائف انشورنش اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی پاس بکس مستفدین کو تقسیم کی۔جی پی او میں ایک خون عطیہ کیمپ کے ذریعے خون کے عطیے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس تقریب کا اختتام ایک کیکٹ کاٹنے اور ہپی برتھ ڈے تو انڈیا پوسٹ گائے جانے سے  ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/da13WMW.jpg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشن کمار یادونے کہا کہ ڈاک کا محکمہ محض خطوط پارسلوں اور منی آرڈس تک محدود نہیں ہے اب یہ ایک ہی جگہ پربہت سی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے جس سے مالی شمولیت ڈیجیٹل انڈیا اور انتیودے میں  زبردست تعاون مل رہا ہے۔ ڈاک خانوں میں شہریوں پر مرکوز بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جن میں بچت کھاتے، پوسٹ لاف انشورنس ، انڈیا پوسٹ  پیمنٹ بینک ، پاسپورٹ  سروس سینٹر ، آدھار  اپڈیٹ ، کومن سروسز سینٹر اور ڈاک گھر نریات کیندر بھی شامل ہیں۔‘‘ڈاکیہ ڈاک لایا’’ سے لے کر ڈاکیہ بینک لایا ’’ تک کے ارتقا میں نئے پہلوؤں کا اضافہ کیا ہے۔ ایک ضلع ایک چیز کی مصنوعات ، جغرافیائی نشاندہی (جی آئی) اور ایم ایس ایم ای ، ڈاک گھر نریات کیندروں کے ذریعہ بینک الاقوامی مارکیٹ تک پہنچ رہی ہیں۔ جس سے ‘‘ ووکل فار لوکل ’’ اور ‘‘ آتم نربھر بھارت’’ کے تصور کو مضبوطی ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/da27N44.jpg

ایم ایل اے دریاپور جناب کوشک بھائی جین نے کہا کہ ڈاک گھر ہم سبھی کی یادوں سے مربوط ہے ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ڈاک خدمات میں بہت سی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں ، آج ڈاک گھر ، یہاں تک کے دور دراز کے علاقو ں میں بھی بینکوں کا رول ادا کررہے ہیں۔

پوسٹل خدمات کی ڈائریکٹر محترمہ  میتا کے شاہ نے مقامی مارکیٹ سے لے کر عالمی مارکیٹ تک پہنچنے میں ڈاک کی رسائی اور مستعدی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ کیش آ ن ڈیلیوری خدمات بھی ای کامرس مصنوعات کے لیے پیش کی جاری ہے۔

اس موقع پر ایم ایم ایس کے منیجر جناب دھرم ویر سنگھ، اے جی  ایم، ڈاکٹر راجیو اوستھی ، آئی بی پی بی کے چیف منیجر جناب کپل منتری ، ڈپٹی چیف پوسٹ ماسٹر جناب الپیش شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر  محترمہ ایم  اےپاٹل، جناب ریتل گاندھی، آئی پی پی بی کے سینئر منیجر جناب سینیہل مشرا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

************

U.No:698

ش ح۔اس۔ م ذ


(Release ID: 2060819) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil