زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ اپنے مذکرات کے ایک حصے کے طور پر آج کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی


یہ بات چیت میرے لیے بہت مفید ہے کیونکہ کسانوں کی خدمت کرنا خدا کی عبادت کے مترادف ہے: جناب چوہان

مرکزی حکومت قانون کو مزید سخت بنانے پر غور کرے گی تاکہ کسانوں کو جعلی بیج نہ ملیں: جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 01 OCT 2024 4:56PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ہر منگل کو کسانوں اور کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ اپنے مذاکرات  کے ایک حصے کے طور پر آج نئی دہلی میں کسانوں کی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب چوہان نے کسان تنظیموں کے تمام صدور، کنوینر اور کسانوں کا خیرمقدم کیا۔ کسانوں کی تنظیموں نے زراعت کی لاگت کو کم کرنے، منافع بخش قیمتیں دینے، فصلوں کو پانی کے جمع ہونے سے بچانے، کیڑے مار ادویات اور اچھے بیجوں کی دستیابی، اور فصلوں کو جانوروں سے کیسے بچایا جائے وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا اور کئی اہم تجاویز دیں۔

جناب چوہان نے بتایا کہ کسانوں کو کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے بے قابو استعمال کی وجہ سے زمین کی صحت کی خرابی کے بارے میں بھی تشویش ہے اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات ہر کسی تک کیسے پہنچائی جائیں تاکہ تمام کسان اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ کسانوں نے بتایا کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے کئی بار کسان اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں۔ کسانوں نے تعریف کی کہ فصل بیمہ اسکیم ایک اچھی اسکیم ہے لیکن تمام کسان بیمہ حاصل نہیں کر پاتے  ہیں۔ کسانوں نے کسان کریڈٹ کارڈ سے  رقم حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دی ہیں۔ کسانوں نے بہت سے عملی مسائل پیش کیے ہیں جیسے کہ اگر ٹرانسفارمر جل جائے تو اسے مقررہ وقت کے اندر تبدیل کر دیا جائے تاکہ فصل کی آبپاشی متاثر نہ ہو۔ کسانوں نے فیکٹریوں سے نکلنے والے آلودہ پانی کے مسئلے پر بھی بات کی جس کی وجہ سے فصلیں یا زیر زمین پانی خراب ہو جاتا ہے۔ میرے لیے یہ بحث بہت مفید ہے کیونکہ کسانوں کی خدمت کرنا خدا کی عبادت کے مترادف ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کسانوں کے مسائل ایسے ہیں کہ وہ چھوٹے دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر ان کو حل کیا جائے تو کسانوں کی آمدنی میں 10 سے 20 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت مرکزی حکومت سے جڑے مسائل جیسے کہ قانون کو مزید سخت بنانے پر غور کرے گی تاکہ کسانوں کو نقلی  بیج نہ ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے کام ایسے ہیں جو ریاستی حکومتوں کو کرنے ہیں۔ ہم کسانوں سے متعلق تجاویز متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بھیجیں گے۔

جناب چوہان نے کہا کہ کسانوں نے دستی سروے کے ذریعے ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں دشواریوں سے بچنے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں، جو بہت مفید ہیں۔ میں کسانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بحث کے لیے آئے اور اپنی قیمتی تجاویز دیں۔ ملنے والی تجاویز پر ہم مل کر کام کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ  بھی مل کر کام کریں گے۔

*****

(ش ح ۔ا ک۔ ر ب)

U.No.703



(Release ID: 2060777) Visitor Counter : 16