عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر مملکت جناب جتیندر سنگھ مشن کرمایوگی کے تحت صلاحیت سازی اکائیوں کے لیے ورکشاپ کی صدارت کریں گے

Posted On: 01 OCT 2024 4:09PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت جناب جتیندر سنگھ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی صلاحیت سازی اکائیوں(سی بی یوز) کے رول کو مستحکم کرنے کے مقصد سے  3 اکتوبر 2024 کو منعقعد کئے جانے والے  ورکشاپ کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب    نئی دہلی میں ونے مارگ   پر واقع سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ میں  منعقد کی جائے گی جس میں  عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) کے سکریٹری وویک جوشی جیسے اہم افسران صلاحیت سازی کمیشن کے ممبران اور دیگر سینئر افسران حصہ لیں گے۔

یہ مجوزہ  ورکشاپ ،وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے مشن کرمایوگی کے تحت سول سروسزکیپسٹی بلڈنگ (این پی سی ایس سی بی)کی مشترکہ سمجھ اور ذمہ داریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنے کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کی گئی ہے۔  مشن کرمایوگی کا مقصد شہریوں پر مرکوز اور مستقبل کے لیے تیار سول سروس کا  قیام ہے۔اس  پروگرام کے نفاذ کا بنیادی مقصد’’ نو یور منسٹری‘‘ (کے وائی ایم) ماڈیولز ہیں۔اس کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے متعلقہ اداروں  سےمانوس کرانے والے  مختصر آن لائن انڈکشن کورسز شامل ہیں۔

اس ورکشاپ میں آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر صلاحیت سازی کے سالانہ منصوبے (اے سی بی پیز) ، کی تیاری اور اشاعت پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہر وزارت اور محکمے میں قائم کیے گئے  سی بی یوز ، صلاحیت سازی کی کوششوں میں اہم رول ادا کرتے ہیں، جن میں  تمام مرکزی حکومت کے ملازمین کی آئی جی او ٹی میں شمولیت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

 وزیر موصوف 3 اکتوبر کوسی بی یوز کے سربراہوں کے ساتھ  مصروف عمل رہیں گے تاکہ مشن کرمایوگی کے اہداف کو تقویت دینے اور اس پروگرام کی سمجھ کو وسعت دینے کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

اس پروگرام کے ذریعہ تمام وزارتوں اور محکموں  میں  اشتراک کو بڑھاوا دینے اور مشن کرمایوگی کے کامیاب نفاذکو جاری رکھنے  کے لیےاسٹریٹیجک طریقہ کار طے کئے جانے کی امید ہے۔

***

 ش ح۔ض ر۔   ج

UNO-701



(Release ID: 2060776) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil