سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت جین کا لانچ:حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا پہلا ملٹی موڈل لارج لینگویج ماڈل

Posted On: 30 SEP 2024 8:33PM by PIB Delhi

عوامی خدمات کی ترسیل میں انقلاب لانے اور زبان، اظہار خیال، کمپیوٹر سے متعلق  امور میں بنیادی ماڈلوں کا ایک مجموعہ تیار کرکے شہریوں  کے ساتھ رابطہ کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈیزائن کی گئی جنریٹیو اے آئی سے متعلق ایک  پہل‘بھارت جین’ کا لانچ  آج نئی دہلی میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ،مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی اور ایم او ایس عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی ورچوئل موجودگی میں کیا گیا۔

 افتتاح کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا،‘‘بھارت جین گھریلو ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستان کے عزم کی ایک قابل فخر مثال ہے۔ یہ ہندوستان کو جنریٹواے آئی کے میدان میں ایک عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے، جیسا کہ یوپی آئی کے ساتھ ہماری کامیابیوں اور دیگر اختراعات جنہوں نے مختلف شعبوں کو تبدیل کر دیا ہے’’۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دنیا کے پہلے حکومتی مالی اعانت سے چلنے والے ملٹی ماڈل لارج لینگویج ماڈل پروجیکٹ کی نشان دہی کرتا ہے جس کا توجہ ہندوستانی زبانوں میں موثر اور جامع اے آئی پر مرکوز ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے شعبہ سائبر فزیکل سسٹمز (این ایم- آئی سی پی ایس)کے قومی مشن کے تحت آئی آئی ٹی بامبے کی سربراہی میں یہ پیش رفت ایک ایسی جنرک اے آئی سسٹم بنائے گی جو مختلف ہندوستانی زبانوں میں اعلیٰ معیار کا متن اورملٹی ماڈل مواد تیار کر سکتی ہے۔ اس پروجیکٹ کا نفاذٹی آئی ایچ فاؤنڈیشن برائے آئی او ٹی اور آئی او ای  آئی آئی ٹی بامبے میں دیگر اہم تعلیمی اداروں کے تعلیمی شراکت داروں کے ساتھ ہے جس میں آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد،آئی آئی ٹی منڈی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی حیدرآباد،آئی آئی ایم اندور، اور آئی آئی ٹی مدراس شامل ہیں۔اس موقع پر پروفیسر گنیش رام کرشنن کی قیادت میں پروفیسر شریش کیدارے،ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی بامبے، دیگرفیکلٹی ممبران کے ساتھ موجود تھے۔

 بھارت جین ہندوستان کے سماجی، ثقافتی اور لسانی تنوع کو ترجیح دیتے ہوئے تخلیقی اے آئی ماڈلز اور ان کی ایپلی کیشنز کو عوامی بھلائی کے طور پر فراہم کرے گا۔ یہ ہندوستان کی وسیع تر ضروریات جیسے سماجی مساوات، ثقافتی تحفظ اور لسانی تنوع کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تخلیقی اے آئی معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچ جائے۔

ڈی ایس ٹی سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہاکہ بھارت جین اے آئی کو تمام شہریوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے مقصد سے منسلک ہے، نہ کہ صرف صنعتی اور تجارتی مقاصد کے لیے بلکہ ثقافتی تحفظ اور جامع ٹیکنالوجی کی ترقی جیسی قومی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے۔

بھارت جین کی چار اہم امتیازی خصوصیات فاؤنڈیشن ماڈلز کی کثیر لسانی اور ملٹی ماڈل نوعیت ہیں۔ بھارتیہ ڈیٹا سیٹ پر مبنی تعمیراور تربیت،اوپن سورس پلیٹ فارم اور ملک میں تخلیقی اے آئی تحقیق کے ایکو سسٹم کی ترقی شامل ہے۔ متعدد سرکاری، نجی، تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو فائدہ پہنچانے کے منصوبوں کے ساتھ یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

بھارت جین متن اور اظہار خیال دونوں کو پورا کرے گا، ہندوستان کے متنوع لسانی منظرنامے پر کوریج کو یقینی بنائے گا۔ کثیر لسانی ڈیٹاسیٹس پر تربیت دے کر، یہ ہندوستانی زبانوں کی باریکیوں کو گہرائی سے پکڑے گا، جو اکثر عالمی اے آئی  ماڈلز میں کم پیش کی جاتی ہیں۔ مزید برآں، ایسے ماڈلز کے برعکس جو عالمی ڈیٹا سیٹس پر انحصار کرتے ہیں، بھارت جین  ہندوستان پر مبنی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے اور درست کرنے کے عمل کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک کی متنوع زبانوں، بولیوں اور ثقافتی سیاق و سباق کی درست نمائندگی کی جائے۔ ڈیٹا کی خودمختاری پر یہ زور ہندوستان کے ڈجیٹل وسائل اور بیانیہ پر کنٹرول کو مضبوط کرتا ہے۔

بھارت جین  بھارت کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے بنیادیاے آئی ماڈلز بنا کر آتم نربھر بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ہندوستان کے اندر اے آئی ٹیکنالوجیز تیار کرکے،بھارت جین غیر ملکی ٹیکنالوجیز پر انحصار کم کرتا ہے اور اسٹارٹ اپس، صنعتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے لیے گھریلو اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ بنیادی ماڈلز اور تفصیلی تکنیکی ترکیبوں کے ذریعے اے آئی تک رسائی کو جمہوری بنانا یہ اختراع کاروں، محققین، اور سٹارٹ اپس کواے آئی  ایپلی کیشنز کو جلداور سستی فراہمی کی راہ ہموار کرتاہے۔بھارت جین کی ایک بنیادی خصوصیت اس کی توجہ ڈیٹا سے موثر سیکھنے پر ہے، خاص طور پر محدود ڈجیٹل موجودگی کے ساتھ ہندوستانی زبانوں کے لیے۔ بنیادی تحقیق اور علمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے، یہ اقدام ایسے ماڈل تیار کرے گا جو کم سے کم ڈیٹا کے ساتھ موثر ہوں—عالمی اے آئی اقدامات کے ذریعے زیر استعمال زبانوں کے لیے ایک اہم ضرورت بنانا۔ بھارت جین تربیتی پروگراموں، ہیکاتھنز اور عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون کے ذریعے ایک متحرک اے آئی ریسرچ کمیونٹی کو بھی فروغ دے گا۔

مستقبل کے پیش نظربھارت جین کا روڈ میپ جولائی 2026 تک کے اہم سنگ میلوں کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ ان میں وسیع پیمانے پراے آئی  ماڈل کی ترقی، تجربات، اور ہندوستان کی ضروریات کے مطابق اے آئی بینچ مارکس کا قیام شامل ہے۔بھارت جین صنعتوں اور عوامی اقدامات میں اے آئی کو اپنانے کے پیمانے پر بھی توجہ مرکوزکرےگا۔

********

ش ح۔ع و ۔اش ق

 (U: 685)



(Release ID: 2060583) Visitor Counter : 8


Read this release in: Hindi , English , Telugu