مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچتا ہی سیوا - 2024 آئی جی او ٹی کرم یوگی پر ای لرننگ کے لیے ڈیجیٹل خدمات فراہم کررہا ہے


مہم نے سیکھنے کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا

Posted On: 30 SEP 2024 9:38PM by PIB Delhi

 ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) نےجاری سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر 30 ستمبر 2024 کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 کا ای-لرننگ ٹریننگ ماڈیول شروع کیا۔ یہ کورس ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علاقے حکام، یو ایل بی کے نمائندوں، صفائی دوستوں اور شہریوں کو ملک بھر میں صفائی کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے درکار علم اور ہنر سے آراستہ کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر عزت مآب جناب منوہر لال کھٹر نے   چیئرپرسن، سکریٹری اور سی ای او اور صلاحیت سازی کمیشن، آئی جی او ٹی اور کرم یوگی بھارت اور  ایم او ایچ یو اے حکام کے دیگر اراکین کی موجودگی میں سوچھتا ہی سیوا -2024 سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا کے تربیتی ماڈیول کی نقاب کشائی کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019F4F.jpg

ٹریننگ ماڈیول کا اجرا  کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر، جناب منوہر لال کھٹر نے کہا، ‘‘یہ سوچھتا کے لیے سماجی رویے میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنے اور صلاحیت کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کھولنے کی کوشش ہے، جو بالآخر سوچھ بھارت کے لیے کمیونٹی کی قیادت میں اقدامات کو آگے بڑھاتا ہے۔’’

 ایم او ایچ یو اے  نے سماجی رویے کی تبدیلی کی مہموں میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ای-ماڈیول کا آغاز کیا۔ جسےi آئی جی او ٹی  پلیٹ فارم igotkarmayogi.gov.in پر ہوسٹ کیا گیا۔ یہ انٹرایکٹو کورس مختلف قسم کے ماڈیولز اور سرگرمیوں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، جو اسے آسان اور موثر بناتا ہے۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد، شرکاء مؤثر فضلہ کے انتظام اور عوامی حفظان صحت کو فروغ دینے، کمیونٹی کی طرف سے چلنے والی صفائی مہم، اور صفائی کو روزمرہ کی زندگی کے ایک بنیادی پہلو کے طور پر مربوط کرنے کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہوں گے۔ سوچھتا ہی سیوا - 2024 کے بارے میں آگاہی ٹریننگ کے تحت، شرکاء (i) کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں (ii) ماڈیول کو منتخب اور چلا سکتے ہیں (iii) ماڈیول کو کامیابی سے مکمل کریں (iv)  کورس ختم ہونے کے بعد ایک سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ سرٹیفکیٹ کو ڈاؤن لوڈ بھی  کیا جاسکتا ہے۔

زمینی کارروائی کے متحرک پندرہ دن کے دوران وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا، یہ اقدام لاکھوں شہریوں کو بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے لیے متحرک کر رہا ہے جس کا مقصد صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یوز) کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ مختلف اقدامات کے ذریعے ‘‘سوچھتا میں جن بھاگیداری’’ کو فروغ دیتا ہے، جن میں سوچھ فوڈ اسٹریٹس، ‘‘ایک پیڑ ماں  کے نام’’ مہم، ایس بی ایم ثقافتی میلے ،  فضلے سے  فن کا مظاہرہ ، اور صفائی متر سرکشا  شیورشامل ہیں۔ ملک بھر میں، ایس ایچ ایس 2024 کے پندرہ دن کے دوران 25 لاکھ سے زیادہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں 14 کروڑ سے زیادہ شہری شامل ہیں۔

آج سوچتا ہی سیوا – ایس ایس ایس ایس 2024 پر ٹریننگ ماڈیول کے لیے اندراج کرنے کے لیے، شرکاء  آئی جی او ٹی لاگ ان اسناد کا استعمال کرتے ہوئے/#/ https://www.igotkarmayogi.gov.inپر لاگ ان کر سکتے ہیں۔ شہری مزید معلومات کے لیے ایس ایچ ایس  2024 پورٹل/https://swachhatahiseva.gov.inپر جا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح ۔رض

U-676


(Release ID: 2060550) Visitor Counter : 28


Read this release in: Tamil , English , Hindi