اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب  اے کے سکسینہ، سی ایم ڈی، ایم او آئی ایل نے آر آئی این ایل میں سی ایم ڈی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا

Posted On: 30 SEP 2024 9:26PM by PIB Delhi

جناب  اے کے سکسینہ، سی ایم ڈی، ایم او آئی ایل نے آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل میں سی ایم ڈی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے فوراً بعد، سری اے کے سکسینہ نے آر آئی این ایل  کے ڈائریکٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے بعد میں انہوں نے بلاسٹ فرنس 2 (کرشنا) کا دورہ کیا اور وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے بلاسٹ فرنس کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔

بعد ازاں  انہوں نے  آر آئی این ایل  کے اہم پیداواری یونٹس کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی اور وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں پیداوار بڑھانے کے پہلوؤں  پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب  اے کے باغچی، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)،  جناب  ایس سی پانڈے، ڈائریکٹر ( عملہ)، سری سی ایچ ایس آر وی جی کے گنیش، ڈائریکٹر (فنانس)،  جناب  جی وی این پرساد، ڈائریکٹر (مالیاتی)، سی جی ایم ( ورکس )، آئی/سی، سی جی ایم اور دیگر سینئر۔ حکام سری اے کے سکسینہ کے پلانٹ کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240930-WA000540M6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240930-WA00068UPC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240930-WA0007Z5YJ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح ۔رض

U-674 



(Release ID: 2060519) Visitor Counter : 4


Read this release in: Tamil , English , Hindi