وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

'آیوش میں عالمی ہم آہنگی: طبی اہمیت کے حامل سفرکے ذریعہ صحت و تندرستی کی تبدیلی ' کے عنوان سے  آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024، کا آج ممبئی میں افتتاح ہوا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، آیوش نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے۔ ہماری توجہ جامع صحت پر ہے جس میں جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی شامل ہے، جو ہندوستان کو صحت کی سیاحت میں عالمی رہنما بناتا ہے: آیوش میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو، وزارت

ممبئی میں آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024 کے بعد بھونیشور میں تقریبات اور دہلی میں ایک عظیم الشان فنالے کا انعقاد ہوگا، جس میں یوم آیوروید کے موقع پر 'دیش کا پراکرتک پریکشن - گھر گھر تک آیوروید' کے ساتھ ایک کروڑ گھرانوں کو نشانہ بنایا جائے گا

Posted On: 30 SEP 2024 7:13PM by PIB Delhi

جناب پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، برائے وزارت  آیوش  اور مرکزی وزیر مملکت برائےوزارت صحت و خاندانی بہبود ، حکومت ہند نے 'آیوش میں عالمی ہم آہنگی: طبی اہمیت کے حامل سفرکے ذریعہ صحت و تندرستی کی تبدیلی ' کے عنوان سے  آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024، کا آج ممبئی میں کیا۔ اس چوٹی کانفرنس کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت آیوش نے وزارت سیاحت، مہاراشٹر حکومت اور اہم شراکت داروں کے اشتراک سے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013VZD.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا، "آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ میں، ہم ہندوستان کی قدرتی خوبصورتی اور اس کی جامع صحت کی پیش کشں — آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، اور ہومیوپیتھی — کا جشن مناتے ہیں جو سالانہ ہزاروں بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ جامع صحت میں جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی شامل ہے، جس سے ہندوستان کو صحت کی سیاحت میں ایک عالمی رہنما بنا دیا گیا ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، آیوش کو اب ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ ایمس  اور دفاعی ہسپتال جی -20 کی صدارت کے ساتھ، ہم نے ان طریقوں کو ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف نظاموں اور اداروں میں مربوط کرتے ہوئے عالمی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے۔"

وزیر آیوش نے مزید کہا کہ، "لوگ مستند آیوش خدمات کا تجربہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن کئی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ یا تو وہ لاعلم ہیں یا انہیں ان خدمات تک رسائی نہیں ہے۔ اس طرح کے واقعات پل بناتے ہیں، جو روایتی تندرستی کی شفا بخش طاقت لاتے ہیں۔ " مزید برآں، انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے مہاراشٹر میں آیوش کی وزارت اور ایک آیوش یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YP75.jpg

جناب  پرتاپ راؤ جادھو نے کہا، "آیوش صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس اور جگر کی بیماریوں سے شواہد پر مبنی علاج سے نمٹ رہا ہے۔ ہم حکومت سے تمام ملازمین کے لیے مفت آیوش علاج فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور بلاک میں سستی آیوش مراکز قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔9 اکتوبر کو، ہم صحت کی دیکھ بھال میں روایتی طریقوں کو ضم کرنے کے لیے اپنے پہلے آیوش جن اوشدھی سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ملک گیر 'خواتین کی صحت کی جانچ' پہل آیوروید کے ذریعے صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دے گی۔ ممبئی میں پہلی میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024 کے بعد بھونیشور میں تقریبات اور دہلی میں ایک عظیم الشان فنالے منعقد ہوگا، جس میں آیوروید ڈے کے موقع پر 'دیش کا پراکرتک پریکشن - گھر گھر تک آیوروید' کے ساتھ ایک کروڑ گھرانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اپنی کلیدی پریزنٹیشن میں، وید راجیش کوٹیچا، حکومت ہند کی وزارت آیوش کے سکریٹری نے کہا، "آیوش کی عالمی رسائی نمایاں طور پر پھیلی ہے، برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیکٹر کے سائز میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ آر آئی ای ایس (ریسرچ ان انفارمیشن سسٹم)، وزارت خارجہ کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو ترقیاتی معاشیات میں تحقیق کے لیے وقف ہے، اس نے فورم فار انڈین ٹریڈیشنل میڈیسن (ایف آئی ٹی ایم) پر ایک مطالعہ کیا ہے، ان کے تجزیہ کے مطابق آیوش سیکٹر 2014 میں 3 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2020 میں 18.1 ملین ڈالر ہو گیا — مزید یہ کہ 2023 کے تخمینے کے مطابق یہ حجم 24 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو کہ 2014 سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DXIQ.jpg

پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ویدجناب دیویندر تریگنا، صدر آل انڈیا آیورویدک کانگریس نے آیوروید کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے بارے میں بات کی۔ ان کی لگن نے متعدد اداروں کے قیام کا باعث بنا، جن میں سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم)، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، اور راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ شامل ہیں۔ تریگنا کی کوششوں نے آیوروید کی رسائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے، جس نے دنیا بھر کے 80 سے زیادہ ممالک کو متاثر کیا ہے اور اسے آیوش سیکٹر کے لیے ایک مشعل بردار کے طور پر قائم کیا ہے۔

آیوش میڈیکل ویلیو ٹریول سمٹ 2024 کا مقصد طبی اہمیت کے حامل سفر(ایم وی ٹی) میں ہندوستان کے روایتی نظام طب — آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، اور ہومیوپیتھی (آیوش) — کو جدید حفظان صحت کے نظاموں کے ساتھ مربوط کرکے مضبوط کرنا ہے۔ دیگر معزز مہمانوں میں مہاراشٹر، گوا، گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کےصحت ، آیوش، اور سیاحت کے اہلکار شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض(

665



(Release ID: 2060445) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu