وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی آئیڈیکس پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط


'کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) ٹیکنالوجی'

Posted On: 30 SEP 2024 6:57PM by PIB Delhi

خود انحصار  پہل کے تئیں عزم کو جاری رکھتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے آج آٹھویں خریداری کے معاہدے پر دفاعی مہارت کے لیے اختراعات (آئی ڈیکس) کے ذریعہ دستخط کیے ہیں۔ میسرز کیو نو لیبز کے ساتھ ’جنریشن آف کوانٹم سیکیور (کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن)‘ کی خریداری کے معاہدے پر، نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں فوج کے نائب  سربراہ لیفٹیننٹ جنرل این سی راجہ سبرامانی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ کیو نو لیبز نے آئی ڈیکس کے تحت اوپن چیلنج 2.0 میں 200 کلومیٹر سنگل ہاپ کوانٹم کی تقسیم  کی تجویز پیش کی تھی۔ یہ الگورتھم پر مبنی انکرپشن سسٹم کی جگہ لے گا اس طرح زیادہ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کے عزم کو بھی بہتر بنائے گا۔

آئی ڈیکس  کا آغاز 12 اپریل 2018 کو ڈیفنس ایکسپو انڈیا 2018 کے دوران عزت مآب وزیر اعظم نے کیا تھا۔ آئی ڈیکس  کا مقصد تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے ادارے کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں جدت طرازی کو فروغ دینے اور تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ اکیڈمیا، صنعتیں بشمول ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپ، انفرادی اختراع کار اور انہیں آر اینڈ ڈی کو انجام دینے کے لیے مالی امداد /فنڈنگ ​​اور دیگر مدد فراہم کرتے ہیں ،جس میں ہندوستانی دفاع اور ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ذریعہ مستقبل میں اپنانے کی اچھی صلاحیت ہے۔ ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن کے تحت آئی ڈیکس  اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کے ساتھ صحیح قسم کا رابطہ قائم کرنے میں سب سے آگے ہے اور اس نے ڈیفنس اسٹارٹ اپ کمیونٹی میں خاطر خواہ توجہ حاصل کی ہے۔

اس وقت آئی ڈیکس  کے تحت ہندوستانی فوج  کے کل 74 پروجیکٹس شامل ہیں جن میں آئی ڈی ایکس کے ساتھ ایکنگ ڈیویلپمنٹ آف انوویشن ٹیک (اے ڈی آئی ٹی آئی)، ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج (ڈی آئی ایس سی) اور اوپن چیلنج اسکیموں کے حصے کے طور پر شامل ہیں، جن میں ہندوستانی فوج کے لیے  جدید ترین حل تیار کرنے کے لیے 77 اسٹارٹ اپ کی ہینڈ ہولڈنگ شامل ہے۔ ہندوستانی فوج پہلے ہی مختلف آئی ڈیکس  اسکیموں سے فراہم کردہ چار اسلحوں  استعمال کر رہی ہے۔ اس کے نتائج کی بنیاد پر اسٹارٹ اپ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مزید اسپائرل ڈیولپمنٹ کو آگے بڑھایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض(

664



(Release ID: 2060422) Visitor Counter : 21


Read this release in: Telugu , English , Hindi