وزارت خزانہ
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے مالی تشخیصی سال25-2024کے لیے مختلف آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی
Posted On:
30 SEP 2024 6:15PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت مالی تشخیصی سال 2024-25 کے لیے مختلف آڈٹ رپورٹس داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر متعلقہ فریقوں کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر، سی بی ڈی ٹی نے مالی تشخیصی سال 2024-25 کی مختلف آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی مقررہ تاریخ کو 30 ستمبر 2024 سے بڑھا کر 07 اکتوبر 2024 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سی بی ڈی ٹی کا سرکلر نمبر 10/2024 مع فائل نمبر225/205/2024 آئی ٹی ے - سکینڈ، مؤرخہ 29.09.2024 جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرکلر اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے: www.incometaxindia.gov.in
*****
ش ح۔م ش ع۔ع د
U.No:658
(Release ID: 2060414)
Visitor Counter : 25