بھارت کا مسابقتی کمیشن
آئی بی بی آئی کل اپنا آٹھواں سالانہ دن منائے گا
اس موقع پرآئی بی سی کی پانچویں قومی آن لائن کوئز کے فاتحین کو میرٹ سرٹیفکیٹ، میڈل اور نقد انعام سے نوازا جائے گا
Posted On:
30 SEP 2024 2:28PM by PIB Delhi
دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی ) یکم اکتوبر 2024 کو اپنا آٹھواں سالانہ دن منا رہا ہے۔ اس موقع پر نئی دہلی میں اہم تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں چیف جسٹس (ریٹائرڈ) مسٹر راملنگم سدھاکر، نیشنل کمپنی لا ٹربیونل کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے اور کلیدی خطبہ پیش کر یں گے ۔ مسٹر امیتابھ کانت، ہندوستان کے جی 20 شیرپا اور نیتی آیوگ کے سابق سی ای او سالانہ دن پر لیکچر دیں گے۔ ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن، چیف اکنامک ایڈوائزر، وزارت خزانہ اور محترمہ دیپتی گوڑ مکھرجی، سکریٹری، کارپوریٹ امور کی وزارت بھی اس موقع پر خطاب کریں گی۔ سالانہ دن کے موقع پر لیکچر سیریز اور دیگر سرگرمیاں بھی تقریبات کا حصہ ہوں گی۔
اس موقع کی مناسبت سے، ایک سالانہ رسالہ “IBC के आठवर्ष: शोध एवं विश्लेषण” جاری کیا جائے گا ۔
مزیدبر آں آئی بی سی (دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کوڈ) پر پانچویں قومی آن لائن کوئز کے فاتحین کو میرٹ سرٹیفکیٹ، میڈل، اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران آئی بی سی نےدیوالیہ پن کے معاملات کو حل کرنے پر میں نمایاں تیز ی کا مظاہرہ کیا ہے ،سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے اعتماد کو مزید استحکام بخشا ہے اور کاروبار کی ترقی کے لیے زیادہ سازگار ماحول کو فروغ دیا ہے۔ ضابطہ کا روں کا اثر، کارپوریٹ قرض دینے والے کے کنٹرول کی منتقلی کو فعال کرتے ہوئے قرض دہندہ کے رویے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ ملکیت کی منتقلی کا خطرہ ایک مضبوط ترغیب ہےجونظم و ضبط کے انتظام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور دیوالیہ پن کو متحرک کرنے والے اقدامات کو مایوس کرتا ہے۔
اس موقع پرحکومت اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر افسران موجود رہیں گے اور دیوالیہ نظام کے شراکت داروں یعنی دیوالیہ پن کے پیشہ ور افراد، رجسٹرڈ ویلیورز، دیگر پیشہ ور افراد، قرض دہندگان، قرض لینے والے، کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم، اور محققین بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔
*******
ش ح –م ح۔ ج ۱
U-NO.638
(Release ID: 2060270)
Visitor Counter : 22