خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّپورنا دیوی نے یونیسیف کے  اشتراک سے سپریم کورٹ آف انڈیا کی جووینائل جسٹس کمیٹی کے زیراہتمام مشاورت کے 9ویں دور میں کلیدی خطبہ دیا


منفرد چیلنجز کا سامنا کر رہے  معذور بچے  خصوصی توجہ کے مستحق ہیں: محترمہ  انپورنا دیوی

مل کر کام کرنے سے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہر بچہ، چاہے اس  کے حالات کچھ بھی ہوں، ترقی کے منازل طے کر سکتا ہے  اور اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکتا  ہے: محترمہ  انپورنا دیوی

Posted On: 28 SEP 2024 6:28PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے آج  یونیسیف کے ساتھ مل کر   سپریم کورٹ آف انڈیا کی  جووینائل جسٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ مشاورت کے 9ویں دور میں کلیدی خطبہ دیا۔ یہ تقریب سپریم کورٹ آف انڈیا، متھرا روڈ، نئی دہلی میں ہوئی۔

مشاورت کے اس دور کی توجہ معذوریوں کے باہمی تعلق کو حل کرنے پر مرکوز تھی، جس میں قانون کے ساتھ برسر پیکار بچوں(سی آئی سی ایل) اور دیکھ بھال اور تحفظ بچوں کے ضرورت مندبچوں (سی این سی پی) پر خصوصی زور دیا گیا۔  مشاورت کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا اور بچوں ،خاص طور پر معذور افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قابل عمل بصیرت پیدا کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز سپریم کورٹ آف انڈیا کی جووینائل جسٹس کمیٹی کی چیئرپرسن جسٹس بی وی ناگرتنا  کے  افتتاحی خطاب سے ہوا۔ معزز جسٹس ناگ رتنا نے معذور بچوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اہم کام میں تمام متعلقین  کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔

عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا، ڈاکٹر جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ نے افتتاحی خطاب کیا، جس میں ایک  ایسے شمولیت پر مبنی  معاشرے کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا جہاں ہر بچہ، خواہ اس کی صلاحیتیں کچھ بھی ہو،  اپنے پورے امکانات تک پہنچنے کے لیے بااختیار ہو۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے اپنے خصوصی خطاب میں معذور بچوں کو درپیش کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘بچوں کا تحفظ محض ایک تصور نہیں ہے۔ یہ ہمارا مشترکہ فرض ہے، خاص طور پر جب بات معذور بچوں کی ہو۔ ہماری آبادی کا تقریباً ایک تہائی حصہ بچوں پر مشتمل ہے، آج کا اجتماع ان کی بہبود اور حفاظت کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کی تصدیق کرتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند ہر بچے کے لیے ایک محفوظ اورعمدہ  پرورش  والا  ماحول پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے بچوں کے تحفظ کے لیے مختص رقم  میں اضافہ اس عزم کو واضح کرتا ہے۔ معذور بچے، جنہیں منفرد چیلنجز کا سامنا ہے، خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ مل کر کام کرنے سے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہر بچہ، چاہے اس کے حالات کچھ بھی ہوں، ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے  اور اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکتا ۔’’

یونیسیف کی بھارت کی کنٹری نمائندہ  محترمہ سنتھیا میک کیفری نے اپنے تعارفی کلمات میں، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور بچوں کے حقوق اور بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے یونیسیف کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے دوران، ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی، جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ میں درپیش چیلنجز اور کامیابیوں کو دکھایا گیا۔ اس کے  بعد  اس موضع پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشاورت کی ایک اہم خاص بات ‘‘معذور افراد سے متعلق ہینڈ بک’’  کا اجراء تھا، جو کہ معذور افراد کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے موثر اقدامات کے نفاذ میں متعلقین  کی رہنمائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک اہم وسیلہ تھا۔

****

ش ح۔ م م۔ خ م

U-629



(Release ID: 2060195) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu