محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محترمہ شوبھا کرندلاجے مزدور اصلاحات، روزگار بہم رسانی اور سبھی کے لیے سماجی تحفظ کے موضوع پر وسطی ریاستوں کے ساتھ لکھنؤ میں منعقد ہونے والی 5ویں علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گی

Posted On: 29 SEP 2024 6:41PM by PIB Delhi

مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی  سمیت وسطی ریاستوں یعنی اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار اور مدھیہ پردیش  کے ساتھ علاقائی میٹنگ 30.09.2024 کو (بروز پیر)لکھنؤ میں منعقد ہوگی۔اس میٹنگ کا اہتمام مزدور اور روزگار کی وزارت، حکومت ہند کے ذریعہ کیا جارہا ہے، اور اس کے تحت مزدور اصلاحات، ای شرم- غیر منظم کارکنان کے قومی ڈاٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو)، عمارت اور دیگر تعمیراتی کام (بی او سی ڈبلیو)، ایمپلائز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اور روزگار بہم رسانی سے متعلق پہل قدمیوں پر ارتکازی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میٹنگ کی صدارت مزدور اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ کی جائے گی اور اس میٹنگ میں مزدور اور روزگارکی وزارت کی سکریٹری محترمہ سُمیتا ڈاورا اور حکومت ہند، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومت کے دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے۔

یہ میٹنگ علاقائی مشاورتی میٹنگ کے جاری سلسلے کا ایک حصہ ہے جس کا اہتمام حکومت ہند کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ملک گیر سطح پر کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے کا آغاز جنوبی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں مثلاً کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، پڈوچیری، اور انڈمان  اور نکوبار جزائر  کے ساتھ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں منعقدہ اولین علاقائی میٹنگ کے ساتھ ہوا تھا۔ بعد ازاں، دوسری میٹنگ کا انعقاد شمالی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں مثلاً پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، لداخ اور راجستھان کے ساتھ، چنڈی گڑھ میں کیا گیا۔ تیسری میٹنگ مغربی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں مثلاً مہاراشٹر، گوا، گجرات، دمن اور دیو، اور دادر اور نگر حویلی اور لکشدیپ کے ساتھ گجرات کے شہر راجکوٹ میں منعقد کی گئی۔ چوتھی میٹنگ مشرقی ریاستوں مثلاً اُڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے ساتھ، بھبنیشور میں 20.09.2024 کو منعقد کی گئی۔ ان علاقائی میٹنگوں کا سلسلہ 04.10.2024 تک جاری رہے گا۔

مزدور اور روزگار سے متعلق اہم موضوعات جن میں مزدور ضوابط کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے ذریعہ مسودہ قوانین میں ہم آہنگی لانا، مجوزہ روزگار سے مربوط ترغیباتی اسکیم (ای ایل آئی) کے بارے میں روزگارسے جڑے اعداد و شمار اور سجھاؤ اکٹھا کرنے  سے متعلق موضوعات، جن کا اعلان مرکزی بجٹ 2024-25 میں کیا گیا تھا، نقل مکانی کرنے والے کارکنان سمیت غیر منظم کارکنان کے لیے سماجی سلامتی فوائد تک آسان رسائی کے لیے ای-شرم پورٹل  کو ’وَن اسٹاپ سالیوشن‘ کے طور پر قائم کرنا،  بی او سی کارکنان کے لیے مختلف مرکزی بہبودی اسکیموں  کے احاطے کی توسیع، ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی تجدیدکاری وغیرہ  جیسے موضوعات شامل ہیں، پر میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:625



(Release ID: 2060151) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil