زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے آج نئی دلی کے کرشی بھون میں ’’صفائی مترا تحفظ شیویر‘‘ تھیم کے تحت صفائی متروں کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 28 SEP 2024 7:45PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے جس میں پورے ملک میں پھیلے ہوئے  اس کے تمام ماتحت /منسلک/خود مختار اداروں/پی پی سیکٹر انڈرٹیکنگ/فیلڈ آفس   ’سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا‘ کی تھیم کے  تحت  حصہ لے رہے  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C80T.jpg

’’سوچھتا ہی سیوا-24‘‘ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ’’صفائی متر  سرکشا شیویر‘‘ تھیم کے تحت، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے نیشنل سیڈز کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے آج صفائی متروں کے لیے کرشی بھون، نئی دہلی ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F7KE.jpg

صفائی متر  ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں اور کام کرنے کے لیے ایک صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں۔ محکمہ کی وسیع تر بہبود میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے صفائی متر  وں  کی بہبود و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے  صفائی کے  ایک فلاحی کیمپ کا انعقاد کیا۔  ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں 150 سے زائد صفائی متروں نے حصہ لیا جس میں صحت کا خیال رکھنے کے لیے اہم مشورے دیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TRAE.jpg

مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی)، لیور فنکشن ٹیسٹ (ایل ایف ٹی)، کڈنی فنکشن ٹیسٹ (کے ایف ٹی)، لپڈ پروفائل ٹیسٹ، تھائیرائیڈ پروفائل ٹیسٹ، رینڈم بلڈ شوگر ٹیسٹ پر مشتمل مزید ہیلتھ چیک اپ تمام صفائی متروں  کے کئے  گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BS27.jpg

کرشی بھون کے تمام صفائی متروں نے صحت کی جانچ کے کیمپ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  د ۔ن  م۔

U- 607


(Release ID: 2059984) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Marathi