وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزیر برائےآیوش نے وزارت آیوش کا معائنہ کیا اور سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے حصہ کے طور پر صفائی کی  سرگرمیوں میں حصہ لیا


"سوچھتا ہی سیوا صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے": آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو

Posted On: 28 SEP 2024 7:30PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری پرتاپراؤ جادھو نے 27 ستمبر کو جاری سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر وزارت کے احاطے کا معائنہ کیا اور صفائی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ اقدام صفائی اور حفظان صحت کے لیے وزارت کے عزم کو تقویت دیتا ہے، جو حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک اہم ترجیح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TDS4.jpg

اس موقع پر،جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا، "ذاتی طور پر وزارت کی صفائی کے ذریعہ سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لینا میرے لیے ایک شائستہ اور فائدہ مند تجربہ تھا۔ اس مہم نے اس یقین کو تقویت بخشی کہ حقیقی قیادت مثالی رہنمائی میں   پنہاں ہے۔ سوچھتا ہی سیوا صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہر چھوٹی سی کوشش کا شمار ہوتا ہے، اور ہم مل کر ایک صاف ستھرا، صحت مند ہندوستان بنا سکتے ہیں۔"

وزارت آیوش نے قومی مہم کے ساتھ ہم آہنگی میں، وسیع پیمانے پر عوامی شمولیت اور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے، کل 545 تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ مہم کی اب تک کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

سوچھتا میں جان بھاگیداری: 255 تقریبات میں عام لوگوں کی فعال شمولیت ۔

سی ٹی یو  (صفائی اور صاف کرنے والے یونٹ): مختلف علاقوں میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے کل 102 یونٹ کا اہتمام کیا گیا۔

صفائی مترا شیویر (صفائی کارکنان کیمپس): صفائی متروں (صفائی کارکنان) کی کوششوں کی حمایت اور ان کو تسلیم کرنے کے لیے 188 کیمپ کا  کامیابی سے اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D1MH.jpg

سوچھتا ہی سیوا مہم کے علاوہ، وزارت خصوصی مہم 4.0 میں بھی سرگرمی سے تعاون کر رہی ہے، جس کا مقصد وزارت کے اندر صفائی اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ 27 ستمبر 2024 تک حاصل کیے گئے اہداف میں  حسب ذیل شامل ہیں:

  1. صفائی مہم چلائی گئی: 50
  2. عوامی شکایات کا ازالہ: 43
  3. ریکارڈ انتظامی سرگرمیاں مکمل ہوئیں: 1473

آج کے پروگراموں میں وزیرموصوف  کی شرکت صفائی کو برقرار رکھنے اور سوچھتا ہی سیوا پہل کے تحت اچھی طرح سے مربوط پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعہ عوامی مشغولیت کو فروغ دینے کی وزارت کی لگن کو واضح کرتی ہے۔

وزارت آیوش صفائی کی کوششوں کو برقرار رکھنے اور مشترکہ اور شراکتی اقدامات کے ذریعہ سوچھ بھارت مشن کے وسیع مقاصد میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض(

604


(Release ID: 2059972) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Marathi